تلوری رامیشوری
تلوری رامیشوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 جنوری 1958ء (66 سال) آندھرا پردیش |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | دیپک سیٹھ |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو |
اعزازات | |
فلم فیئر اور نندی اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
تلّوری رامیشوری (انگریزی: Talluri Rameshwari) (ولادت: 6 جنوری 1958ء) جو رامیشوری کے نام سے بھی مشہور ہیں، ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جنھوں نے ہندی اور تیلگو زبان کی فلموں میں کام کیا۔[1]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]تلوری رامیشوری 6 جنوری 1958ء کو بھارت کے آندھرا پردیش میں پیدا ہوئیں اوریہیں پر پرورش پائی۔ انھوں نے اپنا بچپن آندھرا پردیش کے چھٹے سب سے بڑے شہر کاکیناڈا میں گذرا۔
پیشہ وارانہ زندگی
[ترمیم]تلوری رامیشوری نے 1975ء میں ایف ٹی آئی آئی سے گریجویشن مکمل کی۔ پروڈکشن ہاؤس راجشری کی فلم دلہن وہی جو پیا من بھائے سے 1977ء میں انھوں نے ہندی فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ یہ کامیاب فلم تھی اور تلوری کو شہرت ملی۔ 1978ء میں انھوں نے. وشواناتھ کی فلم سیتاماں لکشمی (تیلگو ) میں اداکاری کی ، جس کے لیے انھیں نندی ایوارڈ کا بہترین اداکارہ ایوارڈ ملا۔[2] ان کی کچھ اور قابل ذکر فلموں میں نصیرالدین شاہ کے ساتھ فلم سنیانا ، متھن چکرورتی کے ساتھ فلم میرا رکشک اور جیتندرا کے ساتھ فلم شاردا اور آشا شامل ہیں۔ تلوری رامیشوری کی فلم آشا میں اداکاری کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا۔[3]
ذاتی زندگی
[ترمیم]تلوری رامیشوری نے اپنے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ہم جماعت، پنجابی اداکارہ پروڈیوسر دیپک سیٹھ سے شادی کی اور ان کے دو بیٹے بھاسکرا پرتاب سیٹھ اور سوریہ پریم سیٹھ ہیں۔
فلمیں
[ترمیم]ہندی فلمیں
[ترمیم]دیگر زبان کی فلمیں
[ترمیم]- سیتاماں لکشمی (تیلگو )
ایوارڈ
[ترمیم]- فاتح - 1978ء - نندی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ، فلم سیتاماں لکشمی (تیلگو ) کے لیے
- فاتح - 1978ء -فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکارہ، فلم سیتاماں لکشمی (تیلگو ) کے لیے [4]
- نامزد- 1981ء -فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ [5] فلم آشا کے لیے
متعلقہ روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر تلوری رامیشوری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Talluri Rameshwari"
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 04 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2021
- ↑ "1st Filmfare Awards 1953" (PDF)۔ 12 جون 2009 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2021
- ↑ "Collections"۔ 1991
- ↑ "1st Filmfare Awards 1953" (PDF)۔ 12 جون 2009 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2021
- 1958ء کی پیدائشیں
- 6 جنوری کی پیدائشیں
- آندھرا پردیش کی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- اڑیہ سنیما کی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- تیلگو اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- تیلگو ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- کاکیناڑا کی شخصیات
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- نندی اعزاز یافتہ شخصیات
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ہندی ٹیلی ویژن کی اداکارائیں