تلگت پلاسر سوم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دیگر استعمالات کے لیے، دیکھیے تلگت پلاسر۔
تلگت پلاسر سوم

تلگت پلاسر سوم (عبرانی: תגלת-פלאסר השלישי) شاہ اسور (745–727 ق م) اسے دوم سلاطین باب 15، آیت 19 میں پُول (فول) کہا گیا ہے۔ اِس بادشاہ نے اپنی سرحد کے بابلی کلدیوں کو فتح کر کے اپنے ماتحت کر لیا تھا۔ شاہ مناحیم نے اُسے ہزار قنطار چاندی پیش کی تاکہ وہ اُس کی مدد کر کے اُسے سلطنت دے۔[1] 734 ق م میں اُس نے غزہ فتح کر کے فلستیوں سے چھین لیا۔ یہوداہ کے شاہ آخز نے (733 ق م) تلگت پلاسر سے شاہِ ارام اور شاہ اسرائیل کے خلاف مدد مانگی۔[2] تگلت پلاسر نے بنی اسرائیل کے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا۔ اور اسرائیل کا شاہ فقح (Pekah) اُسے تاوان دینے کو تیار ہُوا۔ لیکن دمشق کے شاہ رضین (Rezin) نے مقابلہ کرنے کی ٹھانی اور قتل کیا گیا۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. 2 سلاطین باب 15، آیت 19
  2. 2 سلاطین باب 16، آیت 7 تا 8
  3. 2 سلاطین باب 16، آیت 9