تمام بن عباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تمام بن عباس قریشی ہاشمی نبی اکرم ﷺ کے چچا کے بیٹے تھے۔
تمام بن العباس بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصي القرشي الهاشمي ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے اان کی والدہ ایک رومی کنیز تھی کثیر بن عباس ان کے حقیقی بھائی ہیں۔
تمام بن عبد المطلب حضرت علی کی طرف سے مدینہ کے حاکم رہے ان سے پہلے سہل بن حنیف اور بعد میں ابو ایوب انصاری حاکم مدینہ رہے۔
حضرت عباس کے دس بیٹے تھے تمام ان سب میں چھوٹے تھے حضرت عباس انہیں گود میں اٹھاتے اور فرماتے تموا بتمام فصاروا عشره يا رب فاجعلهم كراماً برره واجعل لهم ذكرًا وأنم الثمره اس تمام کے پیدا ہونے سے میرے بیٹے دس ہو گئے اے میرے پروردگا انہیں نیک اور برگزیدہ کر اور ان کا ذکر باقی رکھ اور ان کی نسل کو ترقی دے تمام بن عباس کا ایک بیٹا قثم تھا[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسدالغابہ جلددوم صفحہ315 المیزان پبلیکیشنز اردو بازار لاہور