تمن دار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بلوچستان، بہاولپور اور ملتان کے بعض علاقوں میں ذیلدار کے رتبے کے اشخاص تمن دار کہلاتے ہیں۔ تمن دار معاشرے میں معزز خیال کیے جاتے ہیں۔ اور انھیں عوام میں کافی اثر و رسوخ حاصل ہوتا ہے۔ لفظ تمن دار میں ’’م‘‘ مشدد نہیں ہے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کے بڑے بڑے جاگیردار بھی تمن دار کہلاتے ہیں۔

وجہ تسمیہ[ترمیم]

تمن ترک زبان کا لفظ ہے جس کے معنی دس ہزار کے ہیں تمن دار سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ ایسا شخص جس کے پاس دس ہزار اسلحہ بند افراد ہوں۔ انگریزوں نے اپنے قبضہ کو مستحکم رکھنے کے لیے تمنداری نظام قائم کیا تھا تمن دار کو انگریز سرکار سے وفا داری کے عوض مراعات کے ساتھ ساتھ مجسٹریٹی اختیارات دیے گئے تھے۔ انگریز سرکار نے ضلع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے علاقوں کو رکھوک میں تقسیم کر کے تمن دار تعینات کیے تھے۔