تنزیلہ قمبرانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تنزیلہ قمبرانی
رکن صوبائی اسمبلی سندھ
معلومات شخصیت
مقام پیدائش بدین   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تنزیلہ قمبرانی ایک پاکستانی سیاست دان اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ ہے۔ تنزیلہ نے 13 اگست 2018ء کو حلف نامہ دیا۔ تنزیلہ قمبرانی شیدی قبائل کی پہلی خاتون ہیں جو رکن صوبائی اسمبلی سندھ بنیں ہیں۔[2]

ذاتی زندگی[ترمیم]

تنزیلہ کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر بدین کے ساحلی علاقو ں سے ہے [3]۔ ان کا تعلق سندھ کی شیدی برادری سے ہے ، جو مشرقی افریقی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور صدیوں پہلے افریقہ سے ہجرت کرکے پاکستان میں آباد ہو گئے تھے۔ انھوں نے کسی بھی پاکستانی مقننہ میں داخل ہونے والی پہلی شیدی قانون ساز بن کر تاریخ رقم کی [4][5]۔ وہ تین بچوں کی والدہ ہیں اور انھوں نے سندھ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کر رکھی ہے [4]۔

ان کے والد ایک وکیل تھے جبکہ والدہ اسکول کی ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئیں [4]۔  تنزیلہ کے مطابق ، اس کے دادا دادی ایک صدی قبل تنزانیہ سے سندھ لائے گئے تھے اور ان کی ایک بہن کی وہاں شادی ہوئی ہے [4][5]۔ ان کے ابھرتے ہوئے قد اور سیاست میں عروج کو پاکستان کی افریقی نژاد کمیونٹی کے لیے ایک "اہم قدم" قرار دیا گیا ہے ، جس نے بسا اوقات تعصب ، امتیازی سلوک اور جاگیرداری کو بھی برداشت کیا ہے۔ [5]

سیاست[ترمیم]

قمبرانی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی طرف سے 2018ء کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر صوبائی اسمبلی سندھ میں رکن منتخب ہوئیں۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Riaz Sohail (8 اگست 2018)۔ "Pakistan gets first Africa-origin lawmaker" – www.bbc.com سے 
  2. "تنزیلہ قمبرانی سندھ صوبائی اسمبلی رکن"۔ سندھ صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔   29 مارچ 2021 
  3. Riaz Sohail (8 August 2018)۔ "Pakistan gets first Africa-origin lawmaker" – www.bbc.com سے 
  4. ^ ا ب پ ت Hasan Mansoor (30 July 2018)۔ "Tanzeela to be first Sheedi woman to enter Sindh Assembly"۔ Dawn۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2018 
  5. ^ ا ب پ Yomi Kazeem (10 August 2018)۔ "Pakistan is getting its first lawmaker of African descent"۔ Quartz Africa۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2018 
  6. Hasan Mansoor (30 جولائی 2018)۔ "Tanzeela to be first Sheedi woman to enter Sindh Assembly"۔ Dawn۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2018