مندرجات کا رخ کریں

تنقیح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تَنقیح (انگریزی: Audit) کی جامع تعریف کسی شخص، تنظیم، نظام، کارروائیوں یا منصوبہ کی جانچ پڑتال ہے۔

اس اصطلاح کا عام استعمال حساب داری میں ہوتا ہے مگر مشابہ تصور منصوبہ انتظام، کیفیت انتظام اور بقائے توانائی میں بھی پائے جاتے ہیں۔

مذہبی معاملوں میں

[ترمیم]

سنی مذہبی نقطہ نظر سے تنقیح سے مراد بعد والوں کے یہاں جو اشیاء پائی گئیں اُن کو سلف کے منہج پر پیش کیا جائے اور سلف ہی کے اصول اور سلف ہی کے فہم کی بنیاد پر اُن کا ایک محاکمہ ہو۔ اس تنقیح کامطلب ہوگا: اُن اضافوں اور اُن جزوی انحرافات کو ورثۂ اہلسنت سے بے دخل کرنا جو زمانۂ سلف کے بعد اِس کے اندر راہ پا لینے میں کامیاب ہو جاتے رہے ہیں۔ اِس ’’چھان پھٹک‘‘ کا مقصد ہوگا: کچھ سنی طبقوں کے ہاتھ سے منہج سلف کے جن پہلوؤں کا دامن چھوٹ جاتا رہا ان کا ازسرنو احیاء کرنا۔ ایک ’نسلی تسلسل‘ بن جانے کے ناطے اہل سنت کے یہاں اگر کچھ نادرست رحجانات در آ گئے ہیں، ان کا خاتمہ کرنا۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "eeqaz.com"۔ 04 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2015