تنہائی کے سو سال (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
تنہائی کے سو سال (ناول)
(ہسپانوی میں: Cien años de soledad ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
One hundred years of solitude Kazakh edition cover.jpg
 

مصنف گیبریل گارشیا مارکیز  ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان ہسپانوی  ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادبی صنف ناول،  حقیقت پسندی سحر  ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ اشاعت 1967[1]  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
لی موندے کی صدی کی 100 بہترین کتابیں  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آئی ایس بی این 84-376-0494-X  ویکی ڈیٹا پر (P957) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
او سی ایل سی 17522865،  11965007  ویکی ڈیٹا پر (P243) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تنہائی کے سو سال (ہسپانوی: Cien años de soledad) کولمبیائی مصنف گیبریئل گارسیا مارکیز کا ایک ناول ہے، جو ہسپانوی زبان میں 1967ء میں شائع ہوا۔ جب کہ اس کا انگریزی ترجمہ 1970ء میں ہوا۔

پلاٹ[ترمیم]

ناول بوئندا خاندان کی سات نسلوں کی کہانی ہے جو ماکوندو نامی ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ اس گاؤں کی بنیاد جوزے ارکیدو بوئندا اور اس کی بیوی ارسلا نے رکھی تھی۔ ارسلا اور جوازے ارکیدو بوئندا آپس میں رشتے دار تھے۔ ان کی شادی کی پیشن گوئی پہلے سے ہو چکی تھی تاہم ان کے خاندان میں آپس کی شادی کے نتیجے میں “اگوانے” پیدا ہونے کی تاریخ موجود تھے۔ اگوانے ایسے بچے تھے جن کے پیچھے دم تھی۔ تاہم اگوانوں کی پیدائش کا خوف ارسلا اور جوزے ارکیدو بوئندا کو روک نہیں سکا اور ان کی آپس میں شادی ہو گئی۔ وہ دونوں ایک بہتر مستقبل کی تلاش میں ایک نئی منزل کی طرف روانہ ہو گئے۔ ایک رات جوزے ارکیدو نے ایک ایسی بستی کا خواب دیکھا جو شیشوں کی بنی ہوئی تھی اور اس میں سے دنیا کا عکس جھلکتا تھا۔ اس نے اس بستی کو بسانے کا ارادہ کیا، تاہم کئی دن تک بھٹکتے رہنے کے بعد اس کو سمجھ آئی کہ ایسی بستی صرف خوابوں میں ہی ہو سکتی ہے۔ جوازے ارکیدو بوئندا نے ایک نئی بستی کی بنیاد رکھی، جہاں اس کی اگلی نسل کی پرورش شروع ہوئی۔ یہ خاندان شروع سے ہی عجیب و غریب حالات کا شکار رہا، وہ خاندانی بدنصیبی جو ان کے ساتھ شروع سے تھی، وہ یہاں بھی موجود رہی۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/topic/One-Hundred-Years-of-Solitude — اخذ شدہ بتاریخ: 28 جولا‎ئی 2018 — مصنف: Andrew Bell — عنوان : Encyclopædia Britannica — جلد: 22 — ناشر: Encyclopædia Britannica Inc.
  2. "تنہائی کے سو سال از گبریل گارشیا مارکیز". کتابستان. 12 فروری 2014. اخذ شدہ بتاریخ 9 ستمبر 2019. 

بیرونی روابط[ترمیم]