تهوٹی
تھوٹی تحصیل کندیا کی پہلی یونین کونسل ہے، جو تحصیل کندیا کی سب سے بڑی یونین کونسل ہے۔ یہاں پر کندیا کے با اثر شخصیات میں سے ملک چڑیاں خان اور الحاج ملک آفتاب خان(کوہستان) کے نامور اور با اثر شخصیات میں سے ایک تھے۔ آپ کو یہ شرف حاصل تھا کہ آپ زندگی کے کسی معاملے میں ہارے نہیں تھے۔ آپ دونوں بھائیوں کا تعلق شدم خیل کے مشہور قبیلہ کھاڑ ھری(تھوٹی) سے تھا، ملک چڑیاں کا ایک اور بھائی ملک دودو خان بھی آپ کے جانشین تھے۔ ملک چڑیاں خان کے رحلت کے بعد ان کے خاندان نے ان کے بڑے بھتیجے حاجی ملک سمندر خان کو ان کا جانشین مقرر کر دیا۔ ملک سمندر خان (موجودہ) وقت میں کوہستان کے نامور اور مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ آپ متحدہ کوہستان کے تاریخ میں مختلف جنرل اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں موجودہ بڑا منصوبہ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں آپ 80 رکنی کمیٹی کی حیثیت سے کوھستان کے غریب اعوام کی خدمت کی۔ آپ کی عمر اس وقت 90 سال کے لگ بھگ ہیں۔ اس کے باوجود آپ ہمیشہ اپنے عوام کی خدمت کے لیے صفحہ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔