توت (مہینہ)
Appearance
توت (قبطی زبان:Ⲑⲱⲟⲩⲧ) قبطی تقویم اور مصری تقویم کا پہلا مہینہ ہے جو گریگوری عیسوی تقویم کے مطابق 11 ستمبر سے 10 اکتوبر تک ہوتا ہے۔
تاریخ
[ترمیم]اِس مہینے کا نام ایک قدیم مصری دیوتا تحوت کے نام سے اخذ کیا گیا ہے۔
ابتدا
[ترمیم]اِس مہینے کی ابتدا گریگوری عیسوی تقویم کے مطابق 11 ستمبر سے ہوتی ہے جبکہ جولین تقویم کے مطابق 29 اگست سے ہوتی ہے۔ مہینہ 30 دن کا ہوتا ہے۔
ماہ توت کے تاریخی واقعات
[ترمیم]- 1 توت: برتلمائی کا قتل۔
- 2 توت : حضرت یحیی علیہ السلام کی شہادت۔
- 6 توت: یسعیاہ نبی کا خروج۔
- 8 توت: موسیٰ علیہ السلام کا مصر سے خروج۔
- 8 توت: مملکت یہوداہ کے نبی زکریا بن برخیا کا قتل۔
- 25 توت: یونس علیہ السلام مچھلی کے شکم سے باہر آئے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]ماقبل | قبطی تقویم 30 دن |
مابعد |