توشیح اسماء الحسنٰی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
توشیح اسماء الحسنٰی
مصنف خورشید ناظر
زبان اردو
اصل زبان اردو
ملک پاکستان
ناشر اردو مجلس بہاولپور
تاریخ اشاعت 2018ء
پیش کش
صفحات 248

توشیح اسماء الحسنٰی اردو زبان میں اسماء الحسنی پر مشتمل صنعت توشیح حمدیہ شاعری کی کتاب ہے۔ [1]

تفصیل کتاب[ترمیم]

توشیح اسماء الحسنٰی" دو ابواب پر مشتمل ہے پہلے باب میں اللہ تعالی کے 100 اسماء جبکہ دوسرے باب میں اللہ تعالٰی کے 54 اسماء کی تشریح وتوضیح کی گنی ہے، گویا اس کتاب میں میں کل 154 اسماء الحسنی کی تشریح کی گئی ہے، توشیح اسماء الحسنی کتاب کا ایک کمال یہ ہے کہ اس میں تمام اسماء الحسنی کی تشریح و توضیح اشعار کے پیرائے میں کی گئی ہے اور اس سے مزے کی بات یہ ہے کہ ہر اسم مبارک کے ہر ہر لفظ سے ایک ایک مصرع شروع کیا گیا ہے۔[2][3]

صنعت توشیح کا تقاضا[ترمیم]

صنعت توشیح کا تقاضا محض اتنا ہے جس اسم کو اس شعری صنعت کے آئینے میں واضح کیا جانا مطلوب ہو، اُس کے لیے ایسے مصرعے کہے جائیں جن میں شامل مصرعوں کے اولیں حروف وہ ہوں جنہیں مصرعوں کی ترتیب سے اگر ملایا جائے تو ممدوح کا اسم منظر عام پر آئے۔ توشیح اسماء الحسنٰی"میں صاحب کتابنے کوشش کی ہے کہ اس شعری صنعت کا صرف یہی تقاضا پورا نہ ہو بلکہ کہے ہوئے مصرعے اُس اسم پاک سے اول تو خصوصی تعلق رکھتے ہوں اور اُس کے مفہوم کو سمجھنے میں ممد ثابت ہوں اور اگر ایسا نہ ہو تو ان مصرعوں میں اللہ کریم کی صفات عظیم مذکور ہوں۔ اس طرح یہ کتاب حمدیہ موضوع پر کہی گئی شاعری کا ایک ایسا نمونہ بن گئی ہے جس میں اللہ پاک سے محبت اور اُس کی شان کا اظہار بنیادی خصوصیت کے طور پر نمایاں ہوتا ہے۔ [4] [5]

نمونہ کلام[ترمیم]

باقی نام کو صنعت توشیح میں صفحہ 140 پر اس طرح بیان کیا

ب۔ بر سے باری ہے اور بارہے تو الف۔اک تری ذات کو بقا حاصل
ق۔ قائم و دائم و دوامی توی۔ یاور و عدل اور تو کامل

ب+الف+ق+ی =باقی [6]

تصانیف[ترمیم]

توشیح اسمائے محمدﷺ، کے علاوہ نعتیہ شاعری پر مشتمل اورتنقید پر کتابیں شائع ہو چکی ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. روزنامہ ایکسپریس سنڈے ایڈیشن 18 مارچ 2018ء
  2. روزنامہ آئین پشاور پاکستان 28 مارچ 2019ء
  3. روزنامہ نوائے وقت ملتان 17 جنوری 2018ء[مردہ ربط]
  4. توشیح اسماء الحسنی
  5. روزنامہ نوائے وقت لاہور 30 جنوری 2022ء
  6. توشیح اسماء الحسنی

|belowclass = hlist

|below = |belowstyle = background:#f5f5f5; }}