تکثیف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تکثیف (condensation) کا لغوی معنی گاڑھا کرنے کا عمل ہے۔عمل تکثیف سے مراد وہ عمل ہے جس میں بخارات مائع میں تبدیل ہوتے ہیں-

مثال[ترمیم]

بادل سے بارش کا ہونا۔ چونکہ بادل بخارات ہوتے ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تووہ مائع (پانی)میں تبدیل ہو جاتے ہیں-

لغوی استعمالات[ترمیم]

تکثیف کرنا (condense) زیادہ گاڑھا یا بستہ کرنا؛ (بستہ یا منجمد کر کے ) کسی چیز کا حجم گھٹانا؛ سمیٹنا، یکجا کرنا یا اکٹھا کرنا؛ خلاصہ کرنا (جیسے :to condense a magazine article)؛ گھٹانا یا بدلنا، مثلاً گیس یا بھاپ کا ٹھوس یا رقیق میں بدلنا؛ مجتمع کرنا؛ ایجاز کرنا۔ (مجازاً) عطر کھینچ لینا؛ دھنسنا؛ منجمد کرنا؛ کثیف کرنا؛ کثیف بنانا۔ (فعل لازم) زیادہ بستہ ہونا؛ بھاپ سے سیال میں بدلنا؛ گاڑھا ہونا؛ منجمد ہونا؛ کثیف ہونا؛ بستہ ہونا؛ جمنا۔[1]

کثیف کرنا (گاڑھا کرنا): condense

کثیف (گاڑھا): dense

تکثیف: condensation

مکثف (مُكَثِّف) (گاڑھا کرنے والا): condenser

متکثف (مُتَكَثِّف) (گاڑھا شدہ): condensed

حوالہ جات[ترمیم]

  1. آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت، ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان