مندرجات کا رخ کریں

تکون جدید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تکونِ جدید[1] یا تعضونِ جدید[2] (انگریزی: Neoplasm) ایسی کیفیت کا نام جس میں بافتوں کی غیر معمولی اور حد سے زیادہ افزائش ہوتی ہے۔ اس عمل کو جس کے نتیجے میں تکونِ جدید (نیو پلازم) پیدا ہوتا ہے، انگریزی زبان میں ”نیو پلازیا“ کہا جاتا ہے۔ تعضونِ جدید کی افزائش ارد گرد کی عام بافتوں کی افزائش سے مطابقت نہیں رکھتی، بلکہ یہ بے قاعدگی سے بڑھتا رہتا ہے یہاں تک کہ اگر اس کا ابتدائی محرک ختم بھی کر دیا جائے۔[3][4][5] یہ غیر معمولی افزائش اکثر ایک گلٹی کی صورت اختیار کر لیتی ہے جسے رسولی یا سلعہ (ٹیومر) کہا جاتا ہے۔[6] ٹیومر کے لغوی معنی ہیں ورم کرنا یا سُوجنا۔ لیکن اصطلاح طب یا جراحی میں اُس ورم یا بالیدگی کو کہتے ہیں جو جسم کی کسی ساخت کی غیر طبعی افزائش سے پیدا ہو۔ پس سلعہ یا رسولی در حقیقت ایک غیر طبعی یا زائد بالیدگی ہے جس کو اطبائے مصر ورم سے تعبیر کرتے ہیں۔[7]

اقسام

[ترمیم]

نتیجہ کے لحاظ سلعہ یا رسولی کی تین اقسام ہیں:

لیکن بلحاظ ساخت کے رسولیاں کئی اقسام کی ہوتی ہیں۔

سلعہ یا رسولی کی پیدائش کے متعلق مختلف قیاسیات و نظریات ہیں لیکن غالب خیال یا رائے یہ ہے کہ جنین کی پیدائشی جھلی کے بعض زوائد کیسے (خلیات) جو جنین کی ضرورتِ خلقیہ سے زائد ہوتے ہیں۔ وہ بعدِ ولادت کسی وقت جسم کی قوتِ نامیہ کی تحریک سے بڑھ کر رسولی بن جاتے ہیں لیکن بعض رسولیاں موروثی ہوتی ہیں۔ جیسے سرطان اور بعض مقامی خراش با ضرب وغیرہ کے باعث پیدا ہو جاتی ہیں۔[8]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. شمس الاطبا غلام جیلانی خان صاحب (1923)۔ مخزن الجواہر طبی و ڈاکٹری لغات۔ لاہور: مرکنٹائل پریس۔ ص 239
  2. شمس الاطبا غلام جیلانی خان صاحب (1923)۔ مخزن الجواہر طبی و ڈاکٹری لغات۔ لاہور: مرکنٹائل پریس۔ ص 227
  3. A Birbrair, T Zhang, ZM Wang, ML Messi, JD Olson, A Mintz, O Delbono (Jul 2014). "Type-2 pericytes participate in normal and tumoral angiogenesis". Am. J. Physiol., Cell Physiol. (بزبان انگریزی). 307 (1): C25–38. DOI:10.1152/ajpcell.00084.2014. PMC:4080181. PMID:24788248.
  4. Cooper GM (1992)۔ Elements of human cancer۔ Boston: Jones and Bartlett Publishers۔ ص 16۔ ISBN:978-0-86720-191-8
  5. Elizabeth J. Taylor (2000). Dorland's Illustrated medical dictionary (بزبان انگریزی) (29th ed.). Philadelphia: Saunders. p. 1184. ISBN:978-0721662541.
  6. Stedman's medical dictionary (بزبان انگریزی) (28th ed.). Philadelphia: Lippincott Williams & Wilkins. 2006. p. Neoplasm. ISBN:978-0781733908.
  7. شمس الاطبا غلام جیلانی خان صاحب (1923)۔ مخزن الجواہر طبی و ڈاکٹری لغات۔ لاہور: مرکنٹائل پریس۔ ص 451–452
  8. شمس الاطبا غلام جیلانی خان صاحب (1923)۔ مخزن الجواہر طبی و ڈاکٹری لغات۔ لاہور: مرکنٹائل پریس۔ ص 452