تھامس آرنلڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
تھامس واکر آرنلڈ
Thomas Walker Arnold
Thomasarnoldorientalist.jpg
سر تھامس آرنلڈ
Sir Thomas Arnold
پیدائش 19 اپریل 1864ڈیونپورٹ، پلایماؤت
وفات 9 جون 1930
متاثر محمد اقبال

سر تھامس آرنلڈ (Sir Thomas Arnold) انگریز ماہر تعلیم و مستشرق تھے۔ وہ ڈیون پورٹ( انگلینڈ) میں پیداہوئے۔ سٹی سکول آف لندن اور میکڈمین کالج ( کیمبرج) میں تعلیم پائی۔ یونانی اور لاطینی ادب عالیہ میں آنرز کیا۔ جرمن ، اطالوی، فرانسیسی، روسی، ولندیزی ، پرتگالی اور ہسپانوی میں مہارت حاصل کرنے کے علاوہ عربی ، فارسی اور سنسکرت بھی سیکھی۔ 1888ء میں یم اے او کالج علی گڑھ اور 1898ء میں گورنمنٹ کالج لاہور میں فلسفے کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ اپریل 1899ء اور اگست 1902ء سے اپریل 1903ء تک یونیورسٹی اوینٹل کالج کےقائم مقام پرنسپل رہے۔ 1904ء میں انڈیا آفس لائبریری (لندن) کے اسسٹنٹ لائبریرین مقرر ہوئے۔ علامہ اقبال نے گورنمنٹ کالج میں فلسفے کی تعلیم انہی سے حاصل کی۔ یورپ کے دوران قیام 1905ء تا 1908ء میں علامہ اقبال نے شاعری ترک کرنے کا فیصلہ کیا تو سر تھامس آرنلڈ ہی نے انھیں اس ارادے سے باز رکھا۔ کچھ عرصہ انسائیکلو پیڈیا آف اسلام کے ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ 1921ء میں سر کا خطاب ملا۔ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ جن میں پریچنگ آف اسلام کا اردو ترجمہ ہوچکا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]