تھامس کومبے
| ذاتی معلومات | |||||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| مکمل نام | تھامس میلروس کومبے | ||||||||||||||
| پیدائش | 3 دسمبر 1873 میلروز, جنوبی آسٹریلیا | ||||||||||||||
| وفات | 22 جون 1959 (عمر 85 سال) اپسوم, سری, انگلینڈ | ||||||||||||||
| بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | ||||||||||||||
| حیثیت | بلے باز | ||||||||||||||
| ملکی کرکٹ | |||||||||||||||
| عرصہ | ٹیمیں | ||||||||||||||
| 1905/06 | مغربی آسٹریلیا | ||||||||||||||
| کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 15 اکتوبر 2011 | |||||||||||||||
سر تھامس میلروس کومبے (3 دسمبر 1873ء-22 جولائی 1959ء) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی، تاجر اور انسان دوست تھے، جو مغربی آسٹریلیا کی فلم انڈسٹری میں اپنے کردار کے لیے مشہور تھے۔[1]
ابتدائی زندگی اور کیریئر
[ترمیم]کومبے جنوبی آسٹریلیا کے میلروس میں تھامس کومبے اور ان کی اہلیہ سارہ (نی بیڈومے) کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کے والد، کارنش نسل کے، لکڑی اور لوہے کے تاجر تھے جنھوں نے 1890 ءمیں بروکن ہل کے میئر کے طور پر خدمات انجام دیں، جو پہلے پورٹ پیری میں رہتے تھے۔ وہ 1895ء میں سونے کے رش کے بعد مغربی آسٹریلیا چلے گئے، جہاں انھوں نے تعمیراتی مواد کے سپلائر کے طور پر کام شروع کیا اور اس کے بعد 1906 ء سے 1907ء تک جنوبی پرتھ بلدیہ کے میئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔[2] ان کے بیٹے کی تعلیم کیٹررز اسکول، نور ووڈ ہانڈورف کالج، ہہنڈوروف اور پرنس الفریڈ کالج ایڈیلیڈ میں ہوئی۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ پرتھ چلے گئے، جہاں انھوں نے کھیلوں کے سامان کے درآمد کنندہ کے طور پر خود کو قائم کیا۔[3]
ذاتی زندگی
[ترمیم]کومبے ایک معروف مخیر شخصیت تھے۔ تھیٹر منیجرز ایسوسی ایشن میں اپنے کردار میں انھوں نے مختلف مقاصد کے لیے بڑی رقم اکٹھا کی اور بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن آف ویسٹرن آسٹریلیا کی صدارت بھی کی۔ 1921 ءمیں، اس نے 5000 پونڈ کے عطیہ کے ساتھ کومبے اسکالرشپس قائم کیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Coombe, Sir Thomas Melrose (1873–1959) آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ adb.anu.edu.au (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل) – Australian Dictionary of Biography. Retrieved 15 October 2011.
- ↑ Miscellaneous Matches played by Thomas Coombe (3) – CricketArchive. Retrieved 2 December 2012.
- ↑ Thomas Coombe as Umpire in First-Class Matches (1) – CricketArchive. Retrieved 2 December 2012.