تھامس ہارڈی
تھامس ہارڈی (2 جون 1840ء تا 11 جنوری 1928ء) انگریز ناول نگار اور شاعر تھے۔ وہ وکٹوریائی عہد کے حقیقت پسند ادیب تھے جن پر جارج ایلیٹ کی روایت اور رومانویت (بالخصوص ولیم ورڈزورتھ کی شاعری) کا گہرا اثر تھا۔[20] ہارڈی وکٹوریائی سماج کے کئی پہلوؤں کے سخت ناقد تھے، خاص طور پر برطانیہ میں دیہی طبقے کے زوال پزیر مرتبے پر، جس کا تعلق ان کے اپنے آبائی خطے جنوب مغربی انگلستان سے تھا۔
ہارڈی نے ساری زندگی شاعری لکھی اور بنیادی طور پر خود کو شاعر ہی سمجھا لیکن ان کا پہلا دیوان (شعری مجموعہ) 1898ء میں شائع ہوا۔ ابتدائی طور پر انھوں نے ناول نگاری سے شہرت حاصل کی۔ ان کے مشہور ناولوں میں فار فرام دی میڈنگ کراؤڈ (1874ء)، دی میئر آف کیسٹر برج (1886ء)، ٹیس آف دی ڈربروِلز (1891ء) اور جوڈ دی آبسکیور (1895ء) شامل ہیں۔ ان کی زندگی میں ہی نوجوان شعرا (خصوصاً جارجیائی شعرا) نے انھیں استاد کے طور پر سراہا۔ وفات کے بعد ان کی شاعری کو عزرا پاؤنڈ، ڈبلیو ایچ آڈن اور فلپ لارکن جیسے بڑے شعرا نے خراجِ تحسین پیش کیا۔[21]
ہارڈی کے بیشتر ناول المیہ کرداروں پر مبنی ہیں، جو اپنی خواہشات اور سماجی حالات کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں۔ یہ ناول اکثر ایک نیم افسانوی خطے ویسکس کے پس منظر میں لکھے گئے ہیں، جو ابتدائی طور پر قرون وسطیٰ کے اینگلو سَیکسن مملکت پر مبنی تھا، مگر بعد میں اس میں ڈورسیٹ، وِلٹ شائر، سمرسیٹ، ڈیون، ہیمپشائر اور بیشتر برکشائر کے علاقے شامل کر دیے گئے، جو جنوب مغربی اور جنوب وسطی انگلینڈ میں واقع ہیں۔ ہارڈی کے دو ناول، ٹیس آف دی ڈربروِلز اور فار فرام دی میڈنگ کراؤڈ، برطانوی نشریاتی ادارہ کے سروے دی بگ ریڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے گئے 50 ناولوں کی فہرست میں شامل تھے۔[22]
حوالہ جات
[ترمیم]- 1 2 مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11906896c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6gh9j5m — بنام: Thomas Hardy — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- 1 2 فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/4112 — بنام: Thomas Hardy — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- 1 2 فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/8620 — بنام: Thomas Hardy — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- 1 2 انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?21799 — بنام: Thomas Hardy — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- 1 2 بنام: Thomas Hardy — IMSLP ID: https://imslp.org/wiki/Category:Hardy,_Thomas — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- 1 2 عنوان : Brockhaus Enzyklopädie — Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/hardy-thomas — بنام: Thomas Hardy
- 1 2 عنوان : Store norske leksikon — ایس این ایل آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4342&url_prefix=https://snl.no/&id=Thomas_Hardy — مختصر مصنف نام: Jakob Lothe — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2020
- ↑ عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Харди Томас
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — ربط: https://d-nb.info/gnd/118545930 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- 1 2 3 عنوان : Oxford Dictionary of National Biography — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس — اوکسفرڈ بائیوگرافی انڈیکس نمبر: https://www.oxforddnb.com/view/article/33708
- ↑ Thomas Hardy
- ↑ https://cs.isabart.org/person/103175 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/118545930 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ Poets.org poet ID: https://www.poets.org/poetsorg/poet/thomas-hardy — اخذ شدہ بتاریخ: 18 مئی 2022
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11906896c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus-legacy.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/9476451
- 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 ناشر: نوبل فاونڈیشن — نوبل انعام شخصیت نامزدگی آئی ڈی: https://www.nobelprize.org/nomination/archive/show_people.php?id=3892
- ↑ Dennis Taylor (Winter 1986), "Hardy and Wordsworth", Victorian Poetry (بزبان انگریزی), vol. 24.
- ↑ Cedric Watts (2007). Thomas Hardy: 'Tess of the d'Urbervilles' (بزبان انگریزی). Humanities-Ebooks. pp. 13, 14.
- ↑ "BBC – The Big Read" (بزبان انگریزی). BBC. Apr 2003. Archived from the original on 2012-10-31. Retrieved 2016-12-16.
- 1840ء کی پیدائشیں
- 2 جون کی پیدائشیں
- 1928ء کی وفیات
- 11 جنوری کی وفیات
- تھامس ہارڈی
- انگریز شعرا
- انگریز مرد ناول نگار
- انیسویں صدی کے انگریز شعرا
- انیسویں صدی کے انگریز ناول نگار
- برطانوی مرد شعرا
- بیسویں صدی کے انگریز مصنفین
- کنگز کالج لندن کے فضلا
- وکٹورین شعرا
- ویسٹ منسٹر ایبے میں مدفون شخیصات
- ڈورچسٹر، ڈورسٹ کی شخصیات
- فیلو رائل سوسائٹی ادب
- انگریز افسانچہ نگار
- وکٹوریائی دور کے ناول نگار
- بیسویں صدی کے انگریز مرد مصنفین
- انگریز مرد شعرا
- بیسویں صدی کے انگریز شعراء
- مرد شعرا
- انیسویں صدی کے افسانہ نگار
- انیسویں صدی کے برطانوی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- بیسویں صدی کے برطانوی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- ذات الجنب سے اموات
- بیسویں صدی کے برطانوی شعرا
- بیسویں صدی کے انگریز ناول نگار
- انیسویں صدی کے برطانوی مصنفین
- کنگز کالج، کیمبرج کے فضلا
- برطانوی ادب
- انیسویں صدی کے مصنفین
- بیسویں صدی کے مصنفین
- انگریزی زبان کے مصنفین
- ناول


