تھریہ غار نقش نگاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تھریہ غار نقش نگاری:ناچتے لوگ
تھریہ غار نقش نگاری: بیلوں کی نقشنگاری

تھریہ غار نقش نگاری (انگریزی: Tharia Cave Paintings) مارچ 2015ء میں تھریہ نامی غار میں دریافت کی گئین جو سلسلہ پب پہاڑ میں بہت قدیم غار ہے۔ یہ غار وادی پلیماس میں قلی (گاؤں) چٹوکہ بھٹ کے قریب تحصیل وڈھ، ضلع خضدار، بلوچستان میں واقع ہے۔ تھریہ غار[1][2] پینٹنگ یا نقش نگاری غار کے اندر پہاڑ پر 5 حصوں یا پینلوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ ایک حصی میں لوگ قطار میں گول دائرے میں ناچتے دکھائے گئے ہیں۔ دوسرے حصے میں لوگ سیدھی قطار میں ناچتے ظاہر کیے گئے ہیں۔ تیسرے پینل میں بیل دکھائے گئے ہیں جو تھر سندھ کے بیلوں سے بڑی مماثلت رکھتے ہیں۔ چوتھے پینل یا حصے میں ہرن سے مماثلت رکھنے والے جانور کی نقش کردہ تصویر دکھائی گئی ہے۔ پاچویں پینل کی تصویر میں تین لوگ ہاتھ اٹھائے ناچتے دکھائے گئے ہیں۔ غالب گمان ہے کہ اس غار کا مقامی نام تھر کے بیلوں سے مماثلت رکھنے والوں بیلوں کی تصاویر کی وجہ سے پڑا ہے اور اس غار کی نقش نگاری قدیم پتھر کے دور کے زمانے کی ہے اور 40،000 قبل مسیح قدیم ہے۔[3] تھریہ غار سے قدیم راستہ پب بہاڑ کے بعد مشرق کی طرف کھیرتھر پہاڑ کی حُدود کے قریب تحصیل جوہی، ضلع دادو سندھ تک جاتا ہے۔[3] نقشنگاری میں کالے اور سرخ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ گمان غالب ہے کہ یہ رنگ غار کے قریب ملنے والے نرم رنگین پتھروں سے حاصل کیا گیا ہوگا۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "[پی ڈی ایف] Tharia Cave Paintings at Pallimas valley, Wadh Balochistan, Pakistan – Download Free PDF"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2018 
  2. "22 مارچ 2017 – ڈاکٹر جمو مری"۔ www.drmarri.ucoz.net۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2018 
  3. ^ ا ب پ عزیز کنگرانی (6 دسمبر 2015)۔ "Cave art: Stories in stone"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2018