تہلکہ میگزین
Appearance
زمرہ | نیوز پورٹل ، میگزین |
---|---|
تعداد اشاعت | 58741 ( مارچ 2019 کے مطابق)* |
ناشر | سوندر باجوہ |
بانی | ترون تیجپال, انیرودھ بہل |
ملک | بھارت |
مقام اشاعت | نئی دہلی |
زبان | انگریزی، ہندی |
ویب سائٹ | http://tehelka.com |
تہلکہ (انگریزی: Tehelka) ایک ہندوستانی نیوز میگزین ہے جو اپنی تحقیقاتی صحافت اور اسٹنگ آپریشنز کے لیے جانا جاتا ہے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ (The Independent) کے مطابق، تہلکہ کی بنیاد ترون تیج پال، انیرودھ بہل اور ایک اور ساتھی نے رکھی تھی جو آؤٹ لک میگزین میں مل کر کام کرتے تھے۔ انیرودھ بہل 2005 میں تہلکہ سے استعفیٰ دے دیا اور کوبراپوسٹ شروع کیا.[1] 2013 میں اپنے ملازم کی طرف سے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے کے بعد تیجپال نے تہلکہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔تہلکہ کو 2013 تک 66 کروڑ (9.3 ملین امریکی ڈالر) کا مجموعی نقصان ہوا۔[2][3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Aniruddha Bahal: The King of Sting"۔ independent.co.uk
- ↑ "Tarun Tejpal's many businesses"۔ business-standard.com
- ↑ "Will Tehelka's real owners please stand up?"۔ ٹائمز وف انڈیا