تہکال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

تہکال پشاور شہر کا ایک قدیم علاقہ ہے جو مہاتما بدھ کے زمانے سے مسلسل آباد چلا آ رہا ہے۔

یہ موجودہ پشاور شہر کی بڑی شاہراہوں میں سے ایک، جمرود روڈ کے جنوبی سمت سڑک کے ساتھ ساتھ چار کلومیٹر تک پھیلا ہوا علاقہ ہے۔ جبکہ اس کی چوڑائی جنوب کی سمت چار کلومیٹر تک ہے۔ تہکال دو حصوں میں تقسیم ہے اور دونوں حصوں کو الگ الگ نام دیے گئے ہیں یعنی تہکال بالا اور تہکال پائیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ دونوں حصوں کی سطح سمندر سے بلندی میں پائے جانے والے فرق کی بنیاد پر ہیں۔ تہکال بالا مغرب کی جانب ہے اور جمرود روڈ پر پشاور یونیورسٹی سے جا ملتا ہے۔ جبکہ تہکال پائیں جمرود روڈ کے نکتہء آغاز یعنی موجودہ گورا قبرستان پشاور تک پھیلا ہوا ہے۔ تہکال پائیں کی آخری حد، ڈیفنس کالونی پشاور سے جا ملتی ہے اور اس علاقے کو جو تہکال پائیں کا آخری کنارہ ہے، گوجرانو کندے کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]