تیتو میر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

اصل نام میر نثار جبکہ عرف تیتو میر تھا۔ تیتو میر سنہ 1786ء میں چوبیس پرگنہ کے ضلع میں پیدا ہوئے۔ وہ سید احمد شہید کی تحریک، تحریک مجاہدین سے بہت متاثر تھے۔

تیتو میر نے 1819ء میں حج کیا۔ حج سے واپسی پر تیتو میر نے بھی اسی اسلامی روح کے زیر اثر مسلمانوں کی فلاح کا بیڑا اٹھایا۔

انہوں نے کلکتہ کے نزدیک نرکل باڑیہ نامی گاؤں کو اپنا مرکز بنایا۔ جب وہاں پر خاصے مرید جمع ہو گئے تو انہوں نے آزادی کا اعلان کر دیا۔

وہیں انھوں نے ایک قلعہ تعمیر کروایا، اسلحہ جمع کیا اور معصوم خان کو فوج کا سربراہ بنایا۔


تیتو میر نے ہندو زمیندار کرشنا رائے کے مختلف ٹیکسوں بشمول "داڑھی ٹیکس" کے خلاف مزاحمت شروع کی اور اسے شکست دی۔

بعد ازاں کئی موقعوں پر انگریز اور ہندوؤں کے مشترکہ گروہوں کو شکست دی۔ بالآخر انگریزوں نے جدید اسلحے سے لیس فوج بھیجی اور تیتو میر شہید ہو گئے اور یہ تحریک اپنے انجام کو پہنچی۔