تیوولی، اٹلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(تیوولی سے رجوع مکرر)
تیوولی (Tivoli)
Coat of arms of {{{city}}}
شہر کا نشان امتیاز
عمومی معلومات
علاقہ لازیو صوبہ صوبہ روما
بلندی 235 میٹر رقبہ 68 مربع کلومیٹر
آبادی 65,999 (2005ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ 0774(39+) پوسٹ کوڈ 00019
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1



تیوولی (اطالوی: Tivoli) مرکزی اطالوی علاقہ لازیو کے صوبہ روما میں واقع اٹلی کے قدیم قصبہوں میں سے ایک ہے، جہاں مورخوں کے خیال میں تیرہویں صدی قبل مسیح میں بھی آبادی تھی۔ معروف لاطینی گرائمر دان جیولیس سولینس (Julius Solinus) روایت کرتا ہے کہ قصبہ کی بنیاد امفیاراؤس (Amphiaraus) کے بیٹے کاتیلس دی آرکادیان (Catillus the Arcadian) نے رکھی جو تھیبس (Thebes) کے قتل عام سے بچنے کے لیے علاقہ میں پناہ گزین ہوا۔

آج کے تیوولی قصبہ کے رقبہ 68 مربع کلومیٹر اور آبادی 65,999 (2005ء) ہے۔ ٹراورٹائن (ایک خاص قسم کا سنگ مرمر) جو رومی یادگاروں کی تعمیر میں استعمال ہوتا ہے، اسی علاقہ تیوولی سے نکالا جاتا ہے۔ نزدیکی پہاڑی علاقوں میں زیتون کے درخت بکثرت پائے جاتے ہیں اور وائن (شراب) کے تیاری میں استعمال ہونے والے پھل مثلا انگور وغیرہ کاشت کیے جاتے ہیں۔ اہم مقامی صنعت میں کاغذ سازی شامل ہے۔ تیوولی اٹلی کے ان قصبہو ں میں شامل ہے جنکو دوسری جنگ عظیم میں شدید بمباری اور تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

سانچہ:Navbox Province of Italy/Categories for commune