مندرجات کا رخ کریں

ثانوی ادائیگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صوتیات میں، ثانوی اظہار یا ثانوی ادائیگی (Secondary articulation)اس وقت ہوتی ہے جب کسی مصمتے کا اظہار دو یا تین سادہ مصمتوں کے مشترکہ اظہار کے برابر ہوتا ہے، ان میں سے کم از کم ایک قریبی مصمتہ/نیم مصوتہ ہوتا ہے۔ مشترکہ مصمتات میں دوسرا انداز اظہار قریبی مصمتات (approximant) جیسا ہوتا ہے جن سے بنیادی اظہار کی مکمل ادائیگی کے ساتھ ثانوی اظہار approximant کی جھلک ہوتی ہے۔ مالیڈو (2011) نے ثانوی اظہار کو پرائمری اظہار پر سپر امپوزیشن کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ عربی میں موجود ص، ض، ط، ظ وغیرہ اس کی مثالیں ہیں جیسے ص([sˤ]) میں سادہ مصمتے /s/ کی کی پرائمری ادائیگی اور حلقیت /◌ˤ/ شامل ہوتی ہے یہ حلقیت حقیقت میں حلقی approximant کے طور پر شامل ہوتی ہے۔

اقسام

[ترمیم]

بین الاقوامی صوتیاتی حروف تہجی کی حمایت یافتہ ثانوی اظہار کی کئی قسمیں ہیں مثلاً:

  • شفویت یا لبائیت (Labialization)
  • حنکیت یا تالویت (Palatalization)
  • لبی-تالویت (Labio-Palatalization)
  • غشائیت (Velarization)
  • حلقیت (Pharyngealization)
  • مزماریت (Glottalization)

حوالہ جات

[ترمیم]