ثروت گیلانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ثروت گیلانی
معلومات شخصیت
پیدائش 9 ستمبر 1982ء (42 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات فہد مرزا (2014–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ،  ماڈل  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ثروت گیلانی (پیدائش: 22 دسمبر 1982ء) پاکستان کی ماڈل، ٹی وی اور فلم ایکٹریس ہیں۔ انھوں نے لاتعداد ٹی وی ڈراموں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن ان کی شہرت فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوئی۔

حالات زندگی[ترمیم]

ثروت گیلانی 22 دسمبر 1982ء کو صوبہ خیبر پختونخوا کے تاریخی شہر پشاور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق ایک پشتون خاندان سے ہے۔ ثروت نے کراچی کے انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر سے کمیونیکشن میں بیچلر اور فلم میکنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ایک دن ثروت کی بہن آڈیشن دینے کے لیے گئی ہوئی تھیں اور ثروت اپنی بہن کو پک کرنے پہنچیں تو ڈائریکٹر کی نگاہ ان پر پڑی اور اپنے ڈرامے میں ان کو کام کرنے کی آفرکردی، اس طرح جیو ٹی وی کے ڈراما سیریل آزر کی آئے گی بارات سے ثروت کی انٹری ڈراما انڈسٹری میں ہو گئی۔ ثروت کی پہلی شادی علی سلیم (المعروف بیگم نوازش علی ) سے 2005ء میں ہوئی لیکن 2008ء میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ 2014ء میں ٹی وی ایکٹر اور کاسمیٹک سرجن فہد مرزا سے ا ن کی دوسری شادی ہوئی، جن سے ثروت کے دو بچے ہیں اور دونوں ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔[1]

جیو ٹی وی کے ڈرامے میر ی ذات ذرۂ بے نشاں نے ثروت کی پہچان میں نمایاں کردار اداکیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے کئی دیگر معروف ڈراموں اور ٹیلی فلمز میں کام کیا۔ 2013ء میں جیوٹی وی پر نشر ہونے والی ان کی ٹیلی فلم دل میرادھڑکن تیری بہت مقبول ہوئی تھی، جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔ لیکن ان کی اصل شہرت 2018ء میں ریلیز ہونے والی مزاح سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوئی، جس میں ان کے کردار کو کافی سراہا گیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب فاروق احمد انصاری، ثروت گیلانی - خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ، مشمولہ: روزنامہ جنگ کراچی، 31 مارچ 2019ء، صفحہ 12