ثقلی مدد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ثقلي مدد سے رجوع مکرر)

مداری میکانیات اور فضائی ہندسیات کے مطابق ثقلی مدد کو کسی سیارے یا دوسرے اجرام فلکی کی کشش اور حرکت کو استعمال کرتے ہوئے خلائی جہاز کا راستہ اور اس کی رفتار بدلنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بالعموم اس کا مقصد ایندھن، وقت اور اخراجات کی بچت ہوتا ہے۔ ثقلی مدد سے خلائی جہاز کی رفتار کو کم یا زیادہ کرنے کے علاوہ اس کا راستہ بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مدد دراصل کسی بھی اجرام فلکی کی طرف سے خلائی جہاز کو اپنی طرف کھینچنے سے ملتی ہے۔ 1961 میں پہلی بار اس کی تجویز پیش کی گئی تھی اور میرینر دہم سے لے کر اب تک اسے بہت بار استعمال کیا جا چکاہے۔ اس کی مشہور مثالوں میں وائجر نامی خلائی جہاز کے مشتری اور زحل کے گرد سے ثقلی مدد حاصل کرنا تھے۔