ثمینہ محمدیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ثمینہ محمدیہ، (پیدائش: 5 دسمبر ،1988ء) اردو زبان سے تعلق رکھنے والی مصنفہ ہیں ۔ ثمینہ محمدیہ کا تعلق شہیدوں کے شہر چونڈہ سے ہے ۔

ثمینہ محمدیہ
پیدائشثمینہ محمدیہ
= 5 دسمبر 1988ء (عمر 34 سال)
چونڈہ سیالکوٹ ، صوبہ پنجاب (پاکستان)
قلمی نامثمینہ محمدیہ
پیشہمصنفہ
زباناردو
پنجابی
قومیتپاکستان کا پرچمپاکستانی
نسلپنجابی
تعلیمایم اے اسلامیات ، ایم اے ہسٹری
مادر علمیجامعہ پنجاب

حالات زندگی و تعلیم[ترمیم]

ثمینہ محمدیہ 5 دسمبر 1988 ء کو شہیدوں کے شہر چونڈہ میں پیدا ہوئیں ۔ ثمینہ محمدیہ کا اصل نام ثمینہ بوٹا ہے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم چونڈہ سے حاصل کی ۔ ثمینہ محمدیہ نے ایم اے ہسٹری اور ایم اے اسلامیات کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی ۔

عملی زندگی[ترمیم]

ثمینہ محمدیہ نے اپنی عملی زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا ۔ انہوں نے کافی عرصہ ایک کالج میں درس و تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیئے ۔ ان دنوں ثمینہ محمدیہ ایک ویب سائٹ " ہم دوست " کے ساتھ منسلک ہیں ۔ جبکہ جنید اقبال کے لائیو کوئز شو " ہم ہیں پاکستان" کے لیے سوالات بنانے کا کام بھی سر انجام دے رہی ہیں ۔

ادبی زندگی[ترمیم]

ثمینہ محمدیہ اب تک " ہم دوست " اور " باغی " پر اپنے کئی بلاگز بھی پبلش کروا چکی ہیں ۔

تصانیف[ترمیم]

ثمینہ محمدیہ کی تصانیف درج ذیل ہیں ۔

• تیرے نام سے کروں ابتداء

• حرمت مسلم

• رذائل اخلاق

• محاسن اخلاق

• عقیدہ ختم نبوت اور ایمان کے لٹیرے

• وہ سنتا ہے سب کی

• کن فیکون

• قرآنی سورتوں کے نام اور ان ناموں کی وجوہات

حوالہ جات[ترمیم]

•[[1]]

•[[2]]

•[[3]]

•[[4]]

•[[5]]

•[[6]]

•[[7]]

•[[8]]

https://humdost.com.pk/author/saminach/

https://www.facebook.com/HumHainPakistanByJunaidIqbal/