ثناء اللہ بھٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ثناء اللہ بھٹ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 14 نومبر 1922ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 نومبر 2009ء (87 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شیرِ کشمیر انسٹیچیوٹ آف میڈیکل سائنسز   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ثناء اللہ بھٹ (14 نومبر 1922ء - 25 نومبر 2009ء)، جنہیں خواجہ ثناء اللہ بھٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک ہندوستانی صحافی، مصنف اور کالم نگار تھے جنھوں نے اردو زبان کی بہت خدمت کی اور اردو میں بہت کچھ لکھا۔ وہ جموں و کشمیر کے اخبار روزنامہ آفتاب کے بانی ایڈیٹر تھے۔ انھوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں احد نامہ کشمیر بھی شامل ہے۔

زندگی اور کیریئر[ترمیم]

ثناء اللہ بھٹ 14 نومبر 1922 ءکو پیدا ہوئے ان کی صحافتی زندگی کا آغاز 1953ء میں ہوا جب انھوں نے کشمیر کے نام سے ایک ہفتہ وار اخبار کی بنیاد رکھی جو مظفرآباد آزاد کشمیر سے شائع ہوتا تھا۔ [1]

1957ءمیں، بھٹ نے روزنامہ اردو اخبار آفتاب شائع کرنا شروع کیا اور 40 سال سے زیادہ عرصے تک اس کے ایڈیٹر رہے۔ روزنامہ آفتاب 1965ء میں ہندوستانی اخبارات کے رجسٹرار کے ساتھ رجسٹرڈ ہوا تھا کشمیری صحافت میں روزمامہ آفتاب کے کردار کو غیر معمولی کہا گیا ہے۔

ثناء اللہ بھٹ جموں و کشمیر میں کسی اخبار کے لیے آفسیٹ پرنٹنگ کا استعمال کرنے والے پہلے شخص ہیں۔ انڈین ایکسپریس انھیں ریاست میں فوٹو جرنلزم لانے کا سہرا دیتا ہے۔ [2] انھیں کشمیر میں ’’باپ آف جرنلزم‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان کی وفات کی تیرہویں برسی کے موقع پر، فاروق عبداللہ نے انھیں ایک سرشار معروضی صحافی اور "وہ جس نے وہاں اخبارات کی سٹریٹ سیل متعارف کرائی" کہا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے انھیں کشمیر میں صحافت کا علمبردار قرار دیا۔ [3] جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے بانی شبیر شاہ کے مطابق کشمیر کی سیاست کا تجزیہ کرنا اور اسے " برصغیر کے پس منظر میں" پیش کرنا بھٹ کا معمول کا کام تھا۔ [4]

1975 ءمیں بھٹ کشمیر پریس کلب کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ ان کا انتقال 25 نومبر 2009ء کو صورہ، سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]