ثنا جاوید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ثنا جاوید
معلومات شخصیت
پیدائش 25 مارچ 1993 (27 برس)[1]
جدہ، سعودیہ عربیہ
قومیت پاکستان
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی
پیشہ اداکارہ، ماڈل
دور فعالیت 2012ء–حال
ٹیلی ویژن خانی (2017–2018)
ریمو ویڈس ہیر (2018)
پیارے افضل (2014)
رسوائی (2019–2020)
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ثنا جاوید ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔[2][3] ثنا نے 2018ء کے سب سے بلاک بسٹر ٹیلی ویژن ڈراما خانی میں "صنم خان" نامی مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس میں ان کے مقابل اداکار فیروزخان تھے۔[4] ثنا نے 2017ء میں سماجی مزاحیہ فلم "مہرو النساء وی لو یو" سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے مقابل اداکار دانش تیمور تھے۔[5] 2018ء میں پاکستان کی مشہورِ تفریحی ویب گاہ "سمتھنگ ہاوٹ" نے ثنا جاوید کو پاکستانی ٹیلی ویژن کی بہترین اداکارہ قرار دیا تھا۔

پیشہ وارانہ زندگی[ترمیم]

ثنا جاوید نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ٹی وی اشتہارات میں بطور ماڈل کیا، انھوں نے 2012ء کی سیریز "میرا پہلا پیار" میں معاون کردار کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا اور اسی سال ڈراما شہر ذات میں بھی ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا۔ 2016ء میں زاہد احمد کے مقابل رومانوی ڈراما "ذرا یاد کر" میں ایک مخالف کردار (ماہ نور) کے بعد مقبول ہوئی۔[6]

انھوں نے 2017ء میں ایک سماجی مزاحیہ فلم "مہر النساء وی لو یو" سے فلمی میدان میں قدم رکھا، اس میں ان کے مقابل اداکار دانش تیمور تھے۔[7] اسی سال انھیں بلال اشرف کے ساتھ "رنگ ریزہ" میں مرکزی کردار کے لیے پیشکش کی گئی، انھوں نے ہامی بھر لی اور دستخط بھی کر دیا تھا، لیکن پھر بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے آپ کو اس سے الگ کر لیا اور منع کر دیا۔[8] اس کے بعد 2017-2018ء کے سب سے مشہور پاکستانی ڈراما خانی میں مرکزی کردار کیا، اس ڈراما کے بعد مقبولیت و شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی اور وسیع پیمانے پر ان کے کردار کو پسند کیا گیا۔[9] "رسوائی" میں سمیرا کا کردار ادا کرنے پر پاکستانی انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ نے انھیں بہترین ٹیلی ویژن اداکارہ کا ایوارڈ دیا ہے۔[10]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "میرا مقابلہ خود مجھ سے ہے"۔ دنیا 
  2. "Sana Javed – Biography, Age, Education, Relationship, Dramas, Movie"۔ Reviewit.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2018 
  3. "Female newcomers ruling Pakistan entertainment industry"۔ www.pakistantoday.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2018 
  4. "Sana Javed's strong character in 'Khaani' will surely inspire every woman"۔ Daily Times۔ 31 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2018 
  5. "Sana Javed set to star alongside Danish Taimoor in debut film – The Express Tribune"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2016-09-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2018 
  6. "Female newcomers ruling Pakistan entertainment industry"۔ www.pakistantoday.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2018 
  7. "Sana Javed set to star alongside Danish Taimoor in debut film – The Express Tribune"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2016-09-27۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2018 
  8. Alveena Abid (2 اگست 2016)۔ "Sana Javed opts out of debut film 'Rangreza'"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 نومبر 2017 
  9. "Sana Javed's strong character in 'Khaani' will surely inspire every woman – Daily Times"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2018-03-07۔ 31 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018 
  10. Images Staff (2020-02-08)۔ "PISA 2020 winners – complete list of all categories"۔ Incpak (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2020