جابر بن عروه

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جابر بن عروہ الغفاری ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ایک جو حسین ابن علی علیہ السلام کی نصرت کے لیے کربلا گئے اور شہید ہوئے۔ جابر بن عروہ کا تعلق غفار قبیلے سے تھا ، غفار بن ملیل سے تعلق رکھتے تھے اور کوفہ میں رہتے تھے۔ بدر ، احد اور حنین کی جنگوں میں شریک تھے۔ جمل اور صفین کی لڑائیوں میں بھی امیرالمومنین خلیفہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی نصرت کی اور میدان جنگ میں گئے۔

حسین بن علی کے ہمراہ۔[ترمیم]

جابر بن عروہ کی عمر تقریبا 75 سال تھی جب وہ کوفہ سے کربلا کے لیے روانہ ہوئے اور حسین ابن علی کے ساتھ کربلا پہنچنے کے ابتدائی دنوں میں ہی مولا کی چھوٹی سی فوج میں شامل ہوئے۔

کے دن جابر عاشورہ کے دن 60 سے 80 یزیدی قتل کرنے کے بعد [1] عمر سعد کے لشکر نے دھاوا بول کر حسین ابن علی کے سامنے شہید کیا۔ [2]

مآخذ[ترمیم]

  1. مقتل ابی مخنف، ص 73 و 115
  2. اسرارالشهاده، ص 297

حوالہ جات[ترمیم]

سانچے[ترمیم]