جابر مبارک الحمد الصباح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جابر مبارک الحمد الصباح
تفصیل=
تفصیل=

وزیر اعظم کویت
مدت منصب
4 دسمبر 2011 – 19 نومبر 2019
نائب وزیراعظم کویت
مدت منصب
9 فروری 2006 – 4 دسمبر 2011
وزیر دفاع
مدت منصب
14 فروری 2001 – 4 دسمبر 2011
معلومات شخصیت
پیدائش 5 جنوری 1942ء (82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کویت شہر  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت کویت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان آل صباح  ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کویت  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شیخ جابر المبارک الحمد الصباح ( 5 جنوری 1942ء [1] ) [2] [3] [4] کویتی شاہی خاندان کے سیاست دان ہیں جنھوں نے 2011ء سے 2019ء تک کویت کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ اپریل 2021ء میں کویتی عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ان کی حراست کا حکم دیا۔ جابر کو پہلی بار 4 دسمبر 2011ء کو وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔ ایک سال بعد 5 دسمبر 2012 ءکو وہ 1 دسمبر 2012ء کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد دوبارہ وزیر اعظم مقرر ہوئے۔ انھیں 1 نومبر 2017ء کو اسی عہدے پر دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔ [5]

کیریئر[ترمیم]

جابر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1968ء میں امیری دیوان میں انتظامی امور کے شعبے میں مشیر کے طور پر کیا اور 1971ء تک وہاں خدمات انجام دیں۔ پھر وہ 1975ء تک دیوان میں انتظامی امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ وہ 1979ء تک دیوان میں انتظامی اور مالیاتی امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے۔ [6] اسی سال وہ گورنر بنے۔ وہ 1986 ءسے 1988ء تک سماجی اور مزدور امور کے وزیر اور 1988ء سے 1990ء تک وزیر اطلاعات رہے۔ [6]

1991ء میں کویت کی آزادی کے بعد جابر امیر کے دفتر کے مشیر بن گئے، اس عہدے پر وہ 2001ء تک فائز رہے۔ 14 فروری 2001 ءکو انھیں نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع نامزد کیا گیا۔ [6] 2004 ء میں جابر سپریم کونسل آف انوائرنمنٹ کے چیئرمین بنے۔ 2006ء میں وہ پہلے نائب وزیر اعظم اور ساتھ وزیر داخلہ اور دفاع مقرر ہوئے۔ اگلے سال انھیں پہلا نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع نامزد کیا گیا۔ [7] صباح کو 4 دسمبر 2011ء کو وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔ 5 دسمبر 2012ء کووہ 1 دسمبر 2012ء کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد دوبارہ وزیر اعظم کے طور پر مقرر ہوئے۔ [8]


جنوری 2014ء میں یہ اعلان کیا گیا کہ انھوں نے اپنی پانچ ماہ پرانی کابینہ میں ردوبدل کر دیا، تیل اور خزانہ کے وزراء سمیت سات اراکین کو تبدیل کیا اور اسلام پسندوں کی تعداد چار کر دی۔ یہ ردوبدل دو ہفتوں کے بعد ہوا جب تمام وزراء نے اپنے استعفے صباح کو جمع کرائے جب خود وزیر اعظم سمیت کابینہ کے متعدد ارکان سے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے پوچھ گچھ کی گئی۔ امیر صباح الاحمد الصباح نے 15 میں سے 7 وزراء کے استعفے منظور کرتے ہوئے نئے وزراء کی تقرری کا حکم دیا۔ ترمیم شدہ کابینہ میں تیل کے نئے وزیر علی العمر ایک قانون ساز، جو اسلامسٹ سلف الائنس کے سینئر رکن تھے۔ انھوں نے مصطفی الشمالی کی جگہ لی۔ [9]

کرپشن کے الزامات[ترمیم]

13 اپریل 2021ء کو کویتی عدالت نے جابر المبارک الحمد الصباح کو بدعنوانی کے الزام میں حراست میں لینے کا حکم دیا۔ [10] وہ پہلے سابق کویتی وزیر اعظم تھے جنھیں بدعنوانی کے الزامات میں مقدمے سے پہلے حراست کا سامنا کرنا پڑا۔ [11] یہ جرائم مبینہ طور پر جابر الصباح کے 2001-11 کے وزیر دفاع کے دور میں ہوئے تھے۔ [10]

ذاتی زندگی اور سرگرمیاں[ترمیم]

جابر المبارک الصباح نے متعدد خواتین سے شادیاں کی تھیں۔ [12] ان کے ایک بیٹے احمد نے کویتی الغنیم خاندان کے رکن ابراہیم بن محمد الغنیم کی بیٹی سے شادی کی۔ [12] جابر شیخ مبارک الحمد الصباح جرنلزم ایوارڈ کے سرپرست تھے، جو 2008 ءمیں کویتی صحافت میں شاندار کارکردگی کے لیے بنایا گیا تھا۔ [13]

اعزازات[ترمیم]

20 نومبر 2007ء کو شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے جابر کو بحرین کے دورے کے بعد "میڈل آف کنگ عیسی، فرسٹ کلاس" سے نوازا جہاں انھوں نے اندرونی اور عالمی سلامتی پر مشرق وسطیٰ کے فورم میں حصہ لیا۔ [14] 5 نومبر 2009ءکو وہ پہلے عرب بن گئے جنہیں جاپان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا جو غیر ملکیوں کو دیا گیا ۔ [15]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "PM condoles demise of Kuwait's Mubarak Jaber Al Mubarak Al Sabah"۔ April 13, 2023 
  2. "Index J"۔ Rulers۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2018 
  3. "السيرة الذاتية لسمو رئيس الوزراء الشيخ جابر المبارك"۔ seifnews.com (بزبان عربی)۔ 02 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2018 
  4. "Profiles of new Kuwaiti cabinet members"۔ Kuwait News Agency۔ 9 March 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2012 
  5. "Kuwaiti emir renames Sheikh Jaber as prime minister - Xinhua | English.news.cn"۔ www.xinhuanet.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اپریل 2023 
  6. ^ ا ب پ "Sheikh Jaber Mubarak Al-Hamad Al-Sabah"۔ www.globalsecurity.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اپریل 2023 
  7. Kuwait Times (2016-12-11)۔ "Profiles of the new Cabinet's members"۔ Kuwait Times (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اپریل 2023 
  8. "Kuwait's ruler reappoints PM, calls for new cabinet"۔ Reuters۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2012 
  9. Kuwait prime minister reshuffles cabinet Gulf News. 7 January 2014. Retrieved 10 September 2014.
  10. ^ ا ب "Former Kuwaiti premier held on corruption charges"۔ www.aa.com.tr 
  11. "Kuwait: Sheikh Jaber Al Mubarak Al Sabah detained"۔ gulfnews.com 
  12. ^ ا ب Scott J. Weiner (22 July 2016)۔ "Kinship Politics in the Gulf Arab States" (Issue paper)۔ Arab Gulf States Institute in Washington۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2020 
  13. Kuwait's Sheikh Mubarak Al-Hamad Al-Sabah Journalism Awards Now Open Press Release, Al Madar. 5 July 2010
  14. Kuna
  15. Kuwait minister becomes first Arab to get top Japanese decoration for foreigners Habib Toumi. Gulf News. 5 November 2009