جاتیہ اوکیہ فرنٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جاتیہ اوکیہ فرنٹ (اردو: قومی اتحاد محاذ؛ بنگالی: জাতীয় ঐক্য ফ্রন্) بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو بنیادی طور پر چار جماعتوں نے تشکیل دیا تھا۔ اس اتحاد کے سربراہ کمال حسین ہیں۔ اس اتحاد کا اعلان قومی انتخابات سے قبل 13 اکتوبر، 2018ء کو نیشنل پریس کلب میں کیا گیا۔[1]

یہ اتحاد ابتدائی طور پر گن فورم، بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی، جاتیہ سماج تانترک دل اور ناگورک اوکیہ کی شمولیت سے قائم کیا گیا جس میں بعد میں کرشک سرمک جنتا لیگ ، بنگبیر قادر صدیقی کی قیادت میں اس اتحاد میں شامل ہو گئی تھی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "New alliance launched"۔ دی ڈیلی اسٹار۔ 14 اکتوبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2018