جادوگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(جادوگرنی سے رجوع مکرر)

جادو ٹونہ کرنے والے کو جادوگر کہتے ہیں۔ جادو دین میں ہلاکت لانے والے کئی امور کا جامع ہے مثلا جنّوں اور شیطانوں سے مدد طلب کرنا، غیر اللہ سے دل کا ڈرنا، اللہ پر توکل کو چھوڑ بیٹھنا اور لوگوں کے مفادات و ذرائع معاش کو تباہ کرنے کے درپے ھونا وغیرہ یہ جادو معاشرے کی جڑیں کاٹنے اور اس کی بنیادیں گرانے والا آلہ ہے اور یہ خاندانوں میں جھگڑے و فسادات پیدا کرنے کا سبب بھی ہے ۔

جادو گر اور شیطان[ترمیم]

شیطان جادو گر کو بھڑکاتا ہے تاکہ وہ جادو کرے اور اللہ کے بندوں کو اذیت و تکلیف پہنچائے چنانچہ اسی سلسلہ میں اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا ہے :

فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ ۚ
وہ ان سے وہ ( جادو ) سیکھتے ہیں جس کے ذریعے وہ میاں بیوی کے مابین تفریق و علیحدگی پیدا کر دیتے ہیں۔

— 

اسی طرح ارشاد الہی ہے :

وَيَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ ۚ
وہ ایسی چیز ( جادو ) سیکھتے ہیں جو انھیں نقصان ہی پہنچاتا ہے انھیں کوئی فائدہ نہیں دیتا۔

— 


جادو اذن الہی کے تابع[ترمیم]

ہر جادو مسحور پر اثر انداز نہیں ہوتا کتنے ہی جادوگر ہیں کہ انھوں نے اپنی طرف سے کسی پر جادو کا بھر پور وار کیا مگر اس پر ان کے جادو کا کوئی اثر نہ ھوا۔ ارشاد الہی ہے :

وَمَا هُم بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ
وہ کسی کو اس ( جادو ) کے ذریعے نقصان نہیں دے سکتے سواے اللہ کے حکم کے۔

— 


جبکہ نفع و نقصان تو سارے کا سارا اللہ تعالٰی ہی کے ہاتھ میں ہے جیسا کہ ( حدیث معاذ رضی اللہ عنہ میں ہے ) کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا :


جادوگر کی خصلتیں[ترمیم]

جادوگر تمام لوگوں سے زیادہ خبث النفس، طبعی طور پر سب سے بڑا فساد انگیز اور سب سے زیادہ تاریک دل والا ہوتا ہے وہ نہ صرف یہ کہ شیطان کے قریب ترین ہوتا ہے بلکہ وہ شیطان کا بجاری، خیر و بھلائی سے راہ فرار اختیار کرنے والا، معاشرے سے بلاوجہ انتقام لینے والا اور انتہائی بدترین خصلتوں کا حامل ہوتا ہے اور وہ اپنے پاس آنے والوں کو جعلی و خود ساختہ خبریں دے دے کر کذب بیانی و دروغ گوئی کرتا رہتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

شیطان اس جادو گر کاہن کی زبان پر وہ جھوٹ چڑھا دیتا ہے اور وہ اس کے ساتھ مزید سو جھوٹ ملا کر بکتا چلا جاتا ہے۔ [1]

جادو گر کا کفر[ترمیم]

جادو گر کا سحر و جادو اس وقت تک تکمیل نہیں پاتا جب تک کہ وہ عظمت والے اللہ کے ساتھ کفر نہ کرے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

جس نے جادو کیا اس نے شرک کیا۔ [2]

جادو گر کی حب مال[ترمیم]

جادو گر مال سے انتہائی محبت کرتا ہے اور اسے کمانے کے لیے سادہ لوح لوگوں کو دھوکا و فریب دیتا ہے۔ جب فرعون نے جادوگروں سے مطالبہ کیا کہ وہ حضرت موسی علیہ السلام کا مقابلہ کریں تو انھوں نے بھی اس سے مال کا مطالبہ کیا تھا۔ اللہ تعالٰی نے ان کے اس واقعہ کی خبر دیتے ھوئے فرمایا ہے :

جادوگر فرعون کے پاس آۓ اور کہنے لگے کہ اگر ہم غلبہ پا گۓ تو ہمیں صلہ ( مال ) عطا کیا جائے اس ( فرعون ) نے کہا : ہاں ( اس کے علاوہ ) تم مقربوں میں داخل کر لۓ جاؤ گے۔ [3]

جادوگر کا لوگوں سے شرک کروانا[ترمیم]

جادو دوسرے کے ساتھ مکربازی و فریب دہی کرتا اور انھیں شرک کی طرف دعوت دیتا ہے۔ وہ اپنے پاس آنے والوں کو غیر اللہ کے نام جانور ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے۔ جادو گر لوگوں کو یہ دھوکا دیتا اور انھیں اس وھم میں مبتلا کرتا ہے کہ وہ اپنے پاس آنے والوں کے بارے میں یہ جانتا ہے کہ وہ کن امراض و بیماریوں میں مبتلا ہیں تاکہ ان کا دل اس سے جڑ جائے اور اپنے پاس آنے والوں کو یہ دھوکا بھی دیتا ہے کہ وہ اس امراض و اسقام کو دور کرنے والے آیات قرآنی پر مشتمل طلسم بھی جانتا ہے ۔

میاں بیوی میں جھگڑے اور اولاد کا انحراف[ترمیم]

جادو گر کا نقصان پورے معاشرے پر مرتب ہوتا ہے اور اس کے افعال ظلمت در ظلمت اور اندھیروں پر اندھیرے ھوتے ہیں۔ وہ معاشرے کے کتنے ہی افراد کو شرک میں پھنسا چکے ہیں اور ان پر مصائب و مشکلات گھر آئی ہیں۔ کئی سعادتمند اور ہنستے کھیلتے خاندان تتر بتر ھو کر رہ گئے ہیں، جادو گر نے دو پیار کرنے والے میاں بیوی میں جھگڑا و تفرقہ پیدا کر دیا ہے اور اس کے نتیجہ میں بے قصور بچے زندگی کی تلخیوں کو جکھنے پر مجبور ھو چکے ہیں اور ان کے ماں باپ کے جھگڑوں کی بنا پر وہ بچے انحراف و کجروی میں مبتلا ھو چکے ہیں ۔

مال کھانا[ترمیم]

یہ جادو گر لوگوں کو مصائب و غموں اور پریشانیوں میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ کتنے ہی صحتمند و تندرست لوگ ہیں کہ جن کی بیماری کا باعث یہ جادو گر بن گئے ہیں۔ کتنے ہی فقیر و نادار لوگ ہیں کہ جو جادوگروں کے ہاتھوں چھنی عافیت کی بازیابی کے لیے قرضوں کے نیچے دب گئے ہیں اور اپنے علم غیب کے دعوے اور اپنی مزعومہ دوا کے عوض میں جادو گر کتنے ہی لوگوں کی کتنی بڑی بڑی رقمیں حرام ہڑپ کر گئے ہیں ۔

مبتلائے شرک و کفر کرنا[ترمیم]

کتنے لوگ ایسے ہیں کہ انھیں ان جادوگروں نے دین سے نکال باھر کیا ہے کیونکہ وہ ان کی دی ھوئی غیبی خبر کی تصدیق کر دیتے ہیں حالانکہ غیب کو اللہ کے سوا کوئي نہیں جانتا۔ چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

جو کسی عراف و جادوگر یا کاہن و ٹیوے باز کے پاس آیا اور اس نے اس سے کوئی باپ پوچھی اور اس کے جواب کو سچا سمجھا اور تصدیق کی اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم پر نازل شدہ ( دین و شریعت ) کے ساتھ کفر کا ارتکاب کیا۔ [4]

جادوگر کی سزا[ترمیم]

جادوگروں کے مسلمانوں پر خطرات بہت ہی بڑھ چکے ہیں اور ان کی سزا یہ ہے کہ ان کی گردنیں ان کے دھڑوں پر ( سر تن سے ) جدا کر دیے جائیں تاکہ معاشرہ ان کے شرور و برائیوں سے محفوظ رہ سکے۔ چنانچہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے مختلف علاقوں میں اپنے بھیجے ھوئے گورنروں کو یہ حکمنامہ بھیجا تھا :

ہر جادوگر اور جادوگر عورت کو قتل کر دو "۔

جبکہ آخرت میں ان کی سزا دخول جہنم ہے۔ ارشاد الہی ہے :

اور وہ جانتے تھے کہ جو شخص ایسی چیزوں ( جادو وغیرہ ) کا خریدار ھوا اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ہے۔ [5]

نواقض اسلام[ترمیم]

جادوگر کے اس واضح نقصان کے باوجود جو معاشرے اور دین کو لاحق ہوتا ہے، آپ دیکھتے ہیں کہ کتنے ہی لوگ ہیں جو اپنا دین بگاڑ کر رکھ لیتے ہیں کیونکہ وہ یکے بعد دیگرے کئی کئی مرتبہ جادوگروں کے پاس جاتے رہتے ہیں۔ مسلمانو! جس نے کسی جادوگر کا دروازہ کھٹکھٹایا تاکہ وہ اس کے لیے کسی کو جادو کر دے تو اس نے دنیا کے بدلے اپنا دین بیچ دیا اور نور ایمان کے عوض دل کی تاریکی خرید لی۔ اور جو شخص کسی فعل پر رضامندی کا اظہار کرتا اور اسے پسند کرتا ہے وہ خود بھی اس فاعل جیسا ہی گناہگار ہوتا ہے۔ چنانچہ " اسلام کے دس نواقض " میں مذکور ہے : جس نے یہ ( جادو ) کیا یا اس پر رضامند ھوا، اس نے کفر کیا ۔

اور ارشاد الہی ہے :

اور وہ جانتے تھے کہ جو شخص ایسی چیزوں ( جادو وغیرہ ) کا خریدار ھوا اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں ہے۔ [5]

حسد و جادو کا وبال[ترمیم]

جو شخص جادو گر کے پاس جاتا ہے وہ اپنے رب کو ناراض اور اس کی نعمتوں پر ظلم کرتا ہے۔ وہ دوسروں پر اللہ کی نعمتوں کو دیکھ دیکھ کر اتنا کڑھتا ہے اور اس حد تک حسد میں مبتلا ھو جاتا ہے کہ جادو کے ذریعے وہ انھیں اس سے زائل کروانا چاہتا ہے اور کسی کے لیے جادو کروانے والے کا وبال خود اسی کے سر آتا ہے جیسا کہ اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا ہے :

اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے پر ہی پڑتا ہے۔ [6]

امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں :

یعنی ان کے مکرہ و جادو ) کا وبال خود انہی کے اپنے سر پر ہی ہوتا ہے کسی دوسرے پر نہیں۔

امام محمد بن کعب القرظی فرماتے ہی:

تین کام ایسے ہیں کہ جو بھی کرے اسے اس وقت تک نجات نہیں ملتی جب تک کہ خود اس پر اس کا مکر نازل نہ ھو ، یا اس پر ظلم و گناہ واقع نہ ھو اور اس کے ساتھ بدعہدی کر کے اسے ادھیڑ کر نہ رکھ دیا جائے ۔ لھذا اے مخاطب ! کسی سے جاود کروا کر جادوگروں جیسے گرے پڑے لوگوں کے ساتھ ہی آپ بھی دین سے نہ نکل جائيں اور یہ بات یاد رکھیں کہ یہ دنیا بہت ہی چھوٹی عمر والی ہے اور عنقریب تمھیں اندھیری قبر میں مٹی ( اینٹ ) کا سرہانہ بنانا ھو گا ۔اپنے سابقہ گناہ سے توبہ کا اعلان کر دیں اور دوسروں کے ساتھ نیکی و احسان کرکے اپنے دل کو حسد کے میل سے دھو ڈالیں نہ یہ کہ انہیں سے جادو کرواتے پھریں اور جس نے کسی کو جادو کروا رکھا ہے اس سے جادو کی گرہ کھلوا دیں قبل اس کے عظمتوں والے رب کی طرف سے تمھاری پکڑ آ جائے ۔

سحر زدہ مظلوم[ترمیم]

سحر زدہ ( مسحور ) مظلوم ہوتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ کسی کے حسد و جادو کی وجہ سے اس سے جو نعمت چھن گئی ھو اللہ تعالٰی اسے اس سے بھی بڑی نعمت سے نواز دے۔ اللہ تعالٰی اپنے بندوں میں سے جیسے چاہتا ہے آزمائش میں مبتلا کرتا ہے تاکہ اس کی کامیابی کی صورت میں رفعت و بلندی عطا کرے اور اس کے گناھوں کو مٹائے چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

اللہ جسے خیر و بھلائی پہنچانا چاہے اسے ( دنیا میں ہی ) کسی مشکل و مصیبت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ [7]

سحر زدہ کو اس مصیبت سحر پر غمزدہ نہ ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالٰی اپنے مومن بندے کو آزمائش میں ڈال کر جانچتا ہے تاکہ وہ اسے اپنا مقرب بنائے اور اس مصیبت پر ناراض نہ ھوں اور نہ ہی اللہ تعالٰی کی طرف لکھی اس تکلیف پر جزع و فزع یا واویلا کریں کیونکہ عین ممکن ہے کہ یہ مصیبت و جادو آپ کے لیے سعادت مندی و خوش حالی کا سبب بن جائے۔ ارشاد الہی ہے :

{{اقتباس|عجب نہیں کہ ایک چيز تمھیں بری لگے اور وہ تمھارے حق میں اچھی ھو اور عجب نہیں کہ ایک چيز تمھیں اچھی لگے مگر وہ تمھارے حق میں بری ھو۔[8]

مظلوم کی بد دعا[ترمیم]

مظلوم و مسحور کی بددعاء عند اللہ مقبول ھوتی ہے ۔ چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے:

تین دعائيں تو بلاشک و شبہ مقبول ھوتی ہیں :
  1. مظلوم کی بددعا ۔
  2. مسافر کی دعا
  3. اور والد کی بد دعا اپنے بیٹے کے خلاف .[9]

اگر آپ صبر و شکیب سے کام لیں گے اور اللہ کا تقوی اخیار کیے رہیں گے تو حسن انجام آپ کا مقدر ھو گا ۔

جادو سے بچنے کی دعائیں[ترمیم]

دعائے ذوالنون[ترمیم]

آپ ذوالنون حضرت یونس علیہ السلام والی بکثرت کرتے رہا کریں اور ان ک وہ دعا یہ آیت کریمہ ہے :

لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمیں۔ [10]

ترجمہ: تیرے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں تو پاک ہے ( اور ) بیشک میں قصور وار لوگوں میں سے ھوں ۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

جو مسلمان شخص بھی یہ دعاء مانگے گا اللہ اس کی دعاء ضرور قبول کرے گا۔ [9]

علامہ ابن قیم رحمۃ علیہ لکھتے ہیں :

یہ ایک مجرب نسخہ ہے تو جو شخص بھی اس کو سات مرتبہ پڑھے گا تو اللہ تعالٰی اس کی دعاء قبول کرے گا۔

مصیبت سے بچاؤ کی دعا[ترمیم]

اس کے علاوہ ان کلمات کے ساتھ اپنی زبان کو تر رکھا کریں :

انا للہ و انا الیہ راجعون ، اللھم اجرنی فی مصیبتی و اخلف لی خیرا منھا۔

ترجمہ:ہم سب اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہم سب اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ۔ اے اللہ ! مجھے میری اس مصیبت سے بچانا اور مجھے اس سے بہتر معاوضہ عطا کرنا۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے :

جس نے یہ دعاء کی اسے اللہ اس مصیبت سے بچا لیتا ہے اور اس ( مفقود چیز ) سے بہتر عطا فرماتا ہے۔ [11]

توبہ و استغفار[ترمیم]

توبہ و استغفار بھی بکثرت کرتے رہا کریں اس کی بدولت آپ کے تمام غم دور کر دیے جائيں گے اور آپ کی تمام مشکلات حل کر دی جائيں گی ۔

گر آپ اپنے رب کی طرف پیش قدمی کریں جبکہ آپ مظلوم بھی ھوں تو یہ اس سے بدرجہا بہتر ہے کہ آپ اس کی طرف آئیں جبکہ آپ ظالم ھوں اللہ کی طرف لوٹ کر اسے ہی اپنا ملجا و ماوی بنا لیں اور بکثرت توبہ و استغفار کیا کریں اور دعائیں مانگتے رہیں ۔ اللہ تعالٰی کی طرف سے کشائش و نجات بہت ہی قریب ہے اور اللہ کی رحمتوں سے کبھی مایوس نہ ھوں ۔

توبۂ نصوح[ترمیم]

جس نے جادوگروں اور کاہنوں کے پاس جا کر اپنے نفس پر ظلم کیا اور اس نے اپنے نفس کے بہکاوے میں آ کر دوسروں کو نقصان پہنچایا تو اسے جاہیئے کہ دین کو بگاڑنے والے ان افعال سے فورا رک جائے اوراس جرم عظیم سے توبہ نصوح کر کے اللہ کی طرف رجوع کر لے اور توبہ تائب ھونے والے لوگوں کی راہ اختیار کر لے اور ان جادوگروں اور شعبدہ بازوں کی راھوں سے بچ جائے ۔

اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے :

{{اقتباس|اور جادو گر کہیں سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا۔ [12]

قرب الہی آفات سے دوری[ترمیم]

جو شخص اللہ کے قریب ہوتا ہے وہ آفات و مصائب سے بہت دور رہتا ہے ۔ اور اللہ کا بکثرت ذکر کرتے رہنا جادو کے واقع ھونے سے روکنے کا سبب ہے اور نماز فجر باجماعت ادا کرنا شرور و مصائب سے بچنے کا قلعہ ہے اور سورۃ بقرہ بہت ہی برکتوں والی سورت ہے ۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے :

سورۃ بقرہ پڑھا کرو، اس کا اخذ کرنا باعث برکت ہے اور اس کا ترک کرنا حسرت و ندامت کا سبب ہے اور باطل پرست ( جادوگر ) اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔

معوذتین[ترمیم]

قرآن کریم کی آخری دو سورتیں معوذتین ( قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس ) کا پڑھنا بھی جادو کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے ۔ اسی سلسلہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مخاطب ھو کر فرمایا تھا :

ان دونوں سورتوں ( معوذتین ) کے ساتھ اللہ کی پناہ حاصل کیا کرو ان جیسی دوسری کوئی چيز کسی پناہ مانگنے والے کو حاصل نہیں۔ [13]

علامہ ابن قیم لکھتے ہیں :

کہ مسلمانوں کو ان دو سورتوں کے ذریعے اللہ کی پناہ حاصل کرنے کی ضرورت سانس لینے ، کھانے پینے اور لباس پہننے کی ضرورت سے بھی زیادہ ہے۔

اواخر البقرہ اور عجوہ[ترمیم]

جس نے سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں رات کو پڑھ لیں وہ اسے شرور و آفات سے رات بھر بچائے رکھنے کے لیے کافی ھو جاتی ہیں ایسے ہی صبح کے وقت عجوہ نامی کھجور کے سات دانے کھانا جادو ھونے سے روکتا ہے ۔ چنانچہ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ و سلم ہے :

جس نے صبح کے وقت سات دانے عجوہ کھجور کے کھا لۓ اسے اس دن جادو اور زھر اثر نہیں کرتا۔ [14]

گانا و موسیقی اور جادو[ترمیم]

گناھوں اور ہر طرح کی موسیقی سے بچیں یہ شیاطین کو گھروں میں کھینچ لانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے ۔ جب کسی بندے کا پیٹ ذکر الہی سے خالی ھو اور وہ اپنے رب کی عبادت بہت کم کرتا ھو اور وہ قرآن کریم کی تلاوت بھی نہ کرے تو اس پر جادو گر کا وار بہت جلد چل جاتا ہے ۔

لھذا بکثرت قرآن پڑھا کریں اور اپنے اوقات کو ذکر الہی سے معمور اور اللہ کی عبادت سے مصروف رکھا کرین ۔ قرآن کریم ہر قسم کی تمام بیماریوں کی شفاہ ہے اور ذکر الہی بندے کو تمام اذیت دینے والی چیزوں سے بچاتا ہے ، سینہ و دل کو کھولتا ہے اور اطمینان قلب ( دل کا سکون ) کا باعث بنتا ہے ۔

ارشاد الہی ہے :

خبردار ! اللہ کے ذکر سے دلوں کو سکون و اطمینان ملتا ہے۔ [15]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. متفق علیہ
  2. سنن نسائی فتح المجید شرح کتاب التوحید میں شارح نے لکھا ہے:" یہ حدیث اس بات کی نص صریح ہے کہ جادو گر مشرک ھو جاتا ہے کیونکہ شرک کۓ بغیر جادو گر کا جادو کارگر نہیں ہوتا "۔
  3. سورۂ اعراف: 113
  4. مسند احمد بن حنبل
  5. ^ ا ب سورۃ بقرہ : 102
  6. سورہ فاطر : 43
  7. صحیح بخاری
  8. سورۃ بقرہ : 216
  9. ^ ا ب صحیح ترمذی
  10. سورۃ انبیاء : 87
  11. سنن ابی داؤد
  12. سورۃ طٰہٰ : 69
  13. سنن ابوداؤد
  14. متفق علیہ
  15. سورۃ رعد : 28