جامعہ اسٹراسبرگ
| جامعہ اسٹراسبرگ | |
|---|---|
| (فرانسیسی میں: UNIVERSITE DE STRASBOURG) | |
| تاریخ تاسیس | 22 مارچ 1538، 14 اگست 1621، 1 مئی 1872، 1 جنوری 2009 |
| انتظامی تقسیم | |
| ملک | |
| متناسقات | 48°34′49″N 7°45′52″E / 48.580277777778°N 7.7644444444444°E |
| مزید معلومات | |
| قابل ذکر | |
| باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
![]() | |
| درستی - ترمیم | |
جامعہ اسٹراسبرگ (فرانسیسی: Université de Strasbourg) فرانس کی ایک جامعہ ہے، جو فرانس کے علاقے الساس کے شہر اسٹراسبرگ میں واقع ہے۔ یہ فرانس کی سب سے بڑی جامعات میں شمار ہوتی ہے، جہاں تقریباً 43 ہزار طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور 4 ہزار سے زائد محققین خدمات انجام دیتے ہیں۔ جامعہ اسٹراسبرگ کی جڑیں 1631ء میں قائم ہونے والی اسٹراسبرگ یونیورسٹی (جرمن: Universität Straßburg) سے ملتی ہیں۔ یہ جامعہ ایسے سرحدی خطے میں واقع تھی جو طویل عرصے تک فرانس اور جرمنی کے درمیان تنازع کا مرکز رہا۔ 1970ء کی دہائی میں اسے تین الگ جامعات میں تقسیم کر دیا گیا: جامعہ لوئی پاسچر جامعہ مارک بلوخ جامعہ رابر شومان [1]
بعد ازاں یکم جنوری 2009ء کو ان تینوں جامعات کو دوبارہ ضم کرکے جامعہ اسٹراسبرگ قائم کی گئی، جو آج یورپ کی ممتاز جامعات میں شمار ہوتی ہے اور اتحادِ یورپی تحقیقی جامعات (League of European Research Universities) کی رکن ہے۔
تصویری نمائش
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "جامعة ستراسبورغ - الدراسة في فرنسا, أوروبا". التعليم وإخوانه (بزبان ar-AR). Archived from the original on 12 أكتوبر 2018. Retrieved 2017-07-20.
{{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في:|آرکائیو تاریخ=(help)اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)


