جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

جامعہ راشدیہ درگاہ شریف پیر جوگوٹھ تحصیل کنگری ضلع خیر پور سندھ میں واقع ہے۔ اس کا شمار شمالی سندھ کی چند بڑی دینی درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ اہلسنت وجماعت كی عظيم علمی روحانی درسگاہ ہے جس کی بنیادسرزمين سندھ کی جليل القدر شخصيت، شيخ الاسلام سيد محمد راشد شاہ روزہ دهنی ( روزه والے) کی نسبت سے ہے۔ سندھ ميں سلسلہ قادریہ کی تجديد وإحياء اسی خانقاه سے ہوئی۔

خانقاه شريف پر موجود علوم اسلاميہ ودرس نظامی كی عظيم درسگاہ كی زير قيادت ونگرانی 200 سے زائد مدارس درس نظامی اور ايک سو سے زائد حفظ وناظره كے مدارس صحرائے تھر كے ريگزار سے ليكر شمالی سندھ كی زرخيز زمين پر محيط ہيں۔ اس کا الحاق تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان سے ہے۔

بزرگ عالم دين امام اہلسنت شاہ احمد رضا خان بريلوی كے خانواده كے جيد عالم دين تقدس علی خان بريلوی اسی درسگاہ راشديہ سے تا دم وصال منسلک رہے اور وصال بھی وہيں فرمايا۔ مفتی اعظم محمد صاحبداد خان جمالی جيسے جيد فقيہ ومفتی بھی اسی ادارے كے نامور اساتذه ميں رہے۔[1] مفتی محمد رحیم سکندری یہاں کے فاضل تھے

حوالہ جات[ترمیم]