جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف ایک اسلامی اور دینی ادارہ ہے جس میں قرآن، حدیث،فقہ اور ادب عربی وغیرہ کئی فنون پڑھائے جاتے ہیں۔جو ملک ہندوستان کے صوبہ اترپردیش کے ایک قصبے پھپھوند میں واقع ہے۔

جامعہ کی بنیاد

1995میں جامعہ صمدیہ کی بنیاد سرکار اکبر المشائخ حضرت اکبر میاں صاحب کے ہاتھوں سے رکھی گئی۔

جامعہ میں تعلیمات

جامعہ میں تعلیمات کے کئی شعبہ جات ہیں،

1۔درس حفظ قرآن

2۔درس نظامی

3۔درس افتا

4۔درس قرأت

درس حفظ میں قرآن مجید کا اولا ناظرہ اور پھر حفظ کرایا جاتا ہے ،درس نظامی میں نو سالہ کورس ہے جس میں سات سال کا عالمیت اور دو سال فضیلت ہے ،درس افتا میں دو سال کورس ہے جس میں فتویٰ نویسی اور علم فقہ پڑھایا جاتا ہے اور درس قرأت میں تجوید اور قرأت کو پڑھایا جاتا ہے جو حافظ و عالم دونوں کے لیے ہے۔