جامعہ نعیمیہ مراد آباد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جامعہ نعیمیہ مراد آباد ایک عظیم دینی درسگاہ ہے۔

محل وقوع[ترمیم]

یہ درسگاہ دیوان بازار مراد آباد اترپردیش انڈیا میں قائم ہے اس کے بانی صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مراد آبادی ہیں۔ یہ جامعہ انجمن اہلسنت مراد کے کاوش سے 1329ھ سے قائم ہے۔

جامعہ نعیمیہ مراد آباد کا قیام[ترمیم]

صدر الافاضل نے 1328ھ میں ارادہ فرمایا کہ ایک ایسا مدرسہ قائم کرنا چاہیے جس میں معقول و منقول کی معیاری تعلیم ہو چنانچہ آپ نے سب سے پہلے ایک انجمن بنائی جس کے ناظم آپ اورصدر حکیم حافظ نواب حامی الدین احمد صاحب مراد آبادی ہوئے۔ اس انجمن کے تحت ایک مدرسہ قائم فرمایا جس کومدرسہ اہل سنت کہا جاتا تھا جب نواب صاحب اور ان کے رفقا و ہمنواؤں کا انتقال ہو گیا تو انجمن خود بخود ختم ہو گئی اب مدرسہ آپ کی طرف منسوب کیاجانے لگا اور وہ مدرسہ نعیمیہ کے نام سے مشہور ہواپھر جب اس کے فارغ التحصیل طلبہ و علما نے اطراف واکناف اور ملک میں پھیل کر اپنے اپنے مقامات پر مدرسے قائم کیے اور ان کا الحاق مراد آباد کے مرکزی مدرسہ نعیمیہ سے کیا اورملک کے دیگر مدارس اہل سنت میں سے بیشتر اسی مدرسہ سے ملحق ومنسلک ہو گئے تو لازمی طور پر اب اس مدرسہ کی حیثیت رائج الوقت زبان میں یونیورسٹی اور قدیم زبان میں ’’جامعہ ‘‘کی ہو گئی۔ چنانچہ 1352ھ میں اس مدرسہ کا نام ’’جامعہ نعیمیہ ‘‘ رکھا گیا اور آج تک اسی نام سے قائم ومشہور ہے ۔[1]

فضلاء جامعہ نعیمیہ[ترمیم]

اس مدرسہ کے بہت نامی گرامی فارغ التحصیل ہیں جن میں
ابو البرکات سید احمد قادری ابوالحسنات سید محمد احمد قادری، مولانا نوراللہ نعیمی، مولانا عبد العزیز خاں، مولانا عبد الرشید خاں، مولانا اجمل شاہ، مفتی احمد یار خان، مولانا یونس، مولانا آل حسن سنبھلی، ٹھاروشاہ سندھ میں مفتی محمد عبد الجلیل نقشبندی، مدرسہ عین العلوم شاہ جہاں پو ر میں علامہ سید احمد سعید کاظمی اور مدرسہ منظر حق نانڈا میں مولانا عبد الحفیظ حقانی شامل ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]