حصار جامع مسجد

متناسقات: 38°25′17″N 27°08′01″E / 38.421507°N 27.13359°E / 38.421507; 27.13359
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(جامع حصار مسجد سے رجوع مکرر)
حصار جامع مسجد
بنیادی معلومات
متناسقات38°25′17″N 27°08′01″E / 38.421507°N 27.13359°E / 38.421507; 27.13359
مذہبی انتسابسنی اسلام
ملکترکیہ
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرجامع مسجد
تاریخ تاسیس1006ھ/ 1598ء

حصار جامع مسجد ازمیر، ترکی میں واقع ایک تاریخی مسجد ہے۔ سولہویں صدی عیسوی کے عثمانی طرز تعمیر پر تعمیر کی جانے والی یہ مسجد ازمیر شہر کے وسط میں سب سے بڑی مسجد ہے اور ازمیر میں عثمانی طرز تعمیر کی یہ سب سے جامع عمارت اور شاندار تعمیرات میں سے ایک ہے۔

تاریخ[ترمیم]

حصار جامع مسجد کی تعمیر کا حکم ادین اوغلو یعقوب بے نے دیا اور اِس مسجد کی بنیاد 1000ھ/ 1592ء میں رکھی گئی۔ 6 سال کی مدت میں 1006ھ/ 1598ء میں یہ مسجد تکمیل کو پہنچی۔ مسجد کی مرمت تین مختلف ادوار میں یعنی 1813ء، 1881ء اور 1927ء میں کی گئی اور 1980ء میں ایک حادثہ کے بعد دوبارہ 1980ء میں مرمت کی گئی۔

ہیئت عمارت[ترمیم]

مسجد کی عمارت سادہ خشتی ہے۔ مسجد میں داخلہ کے وقت ایک بڑا شانداز گنبد سامنے دکھائی دیتا ہے جو 8 بڑے ستونوں پر تعمیر کیا گیا ہے۔ بڑے گنبد کے اطراف میں تین چھوٹے گنبد موجود ہیں جبکہ بڑے گنبد کی پشت کی سمت بھی تین چھوٹے گنبد موجود ہیں۔ مسجد کے صحن اور حجروں پر 7 گنبد تعمیر کیے گئے ہیں۔ مسجد کا اندرونی حصہ زریں اور نقاشی دار کام سے مزین ہے جبکہ محراب سادہ سفید پتھر سے تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کے صحن میں ایک فوارہ اور حوض موجود ہے۔

نگارخانہ[ترمیم]

مزید پڑھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]