جامع مسجد تھل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جامع مسجد تھل
Jamimasjidthal.jpg
جامع مسجد تھل
بنیادی معلومات
مقامکمراٹ، دیر، پاکستان
مذہبی انتساباسلام
مکتب فکراہل سنت
تاریخ تاسیس1865ء
تفصیلات
مینار4

جامع مسجد تھل ضلع دیر بالا میں واقع ایک جامع مسجد ہے۔ اس مسجد کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ خالص لکڑی سے بنی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس مسجد کی تعمیر 1865ء میں ہوئی۔1930ء میں اس مسجد میں آگ لگی تھی جس سے جزوی طور پر اس مسجد کو نقصان ہوا تھا۔ پھر مقامی افراد نے اس کی تعمیرو مرمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے دوبارہ لکڑیوں سے بنایا۔ دوبارہ اس مسجد کو بنانے میں لگ بھگ سات سال لگے۔ یہ مسجد وادی کمراٹ میں واقع ہے جہاں اکثر موسم سرد رہتا ہے، سردی سے نمٹنے کے لیے اس مسجد میں انگیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]