جامع مسجد (ہانگ کانگ)

متناسقات: 22°16′48.64″N 114°9′6.64″E / 22.2801778°N 114.1518444°E / 22.2801778; 114.1518444
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جامع مسجد
些利街清真寺
جامع مسجد (ہانگ کانگ) is located in ہانگ کانگ
جامع مسجد (ہانگ کانگ)
ہانگ کانگ کے نقشے میں مقام
بنیادی معلومات
متناسقات22°16′48.64″N 114°9′6.64″E / 22.2801778°N 114.1518444°E / 22.2801778; 114.1518444
مذہبی انتساباہل سنت
ملکعوامی جمہوریہ چین
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
سنہ تکمیل1890ء (حقیقی عمارت)
1905ء (موجودہ عمارت)
گنجائش400
مینار1

جامع مسجد (چینی: 些利街清真寺) یا شیلی اِسٹریٹ مسجد ہانگ کانگ، چین میں واقع مسجد ہے۔[1] ہانگ کانگ میں یہ قدیم ترین مسجد ہے۔ نواحی گلیاں، مسجد کی گلی اور مسجد کا مقام اتصال مسجد کے نام پر ہیں۔ مفتی عبد الزمان اس مسجد کے مرکزی امام ہیں اور ماہِ رمضان میں تراویح اور نمازوں کی امامت کرتے ہیں۔[2]

تاریخ[ترمیم]

برطانوی ہانگ کانگ حکومت کی جانب سے اِجارہ کردہ زمین کے ایک ٹکڑے پر سنہ 1890ء میں مسجد تعمیر ہوئی۔[1][3] زمین کے لے معاہدہ 23 دسمبر 1850ء کو طے پایا تھا۔ ابتدا میں مسجد کا نام محمڈن مسجد تھا۔ مسجد کی عمارت میں توسیع کا کام سنہ 1915ء کو ہوا جس سے مسجد مزید کشادہ ہو گئی۔ جنگ عظیم دوم کے بعد اس مسجد کا نام تبدیل کر کے جامع مسجد کر دیا گیا۔[4] یہ لاسکار عبادت گاہ کے طور پر بھی پکارا جاتا ہے۔[5] اپنی موجودہ شکل میں کھڑی مسجد کی سنہ 1915ء میں مکمل تعمیر نو بمبئی کے ایک تاجر حاجی محمد اسحاق الیاس نے کروائی تھی، اضافوں میں نماز کا ہال، منار اور داخلی راستے اور کھڑکیوں کو محرابی بنانا تھا، جو اسلامی عرب طرز کی یاد دلاتا ہے۔ عمارت پر ہلکا ہرا رنگ ہے اور مِنٹ آئس کریم کا شیڈ ہے۔[6]

طرز تعمیر[ترمیم]

مسجد مستطیلی شکل رکھتی ہے، اس کی مرکزی جائے داخلہ محرابی ہیں اور تمام سمتوں پر عرب طرز کی محرابی کھڑکیاں ہیں۔[7]

تحفظ[ترمیم]

مئی 2010ء میں ہانگ کانگ کی حکومت نے اسے گریڈ 1 عمارت کا درجہ دیتے ہوئے کہا کہ: ”بچاؤ کی ہر ممکن کوششیں کی گئیں ہیں جو واقعی میں لاجواب بات ہے۔“[8]

مستقبل میں توسیع[ترمیم]

مستقبل میں منصوبہ ہے کہ مسجد کے اطراف میں ایک اسلامی ثقافتی مرکز تعمیر کیا جانا ہے۔

نقل و حمل[ترمیم]

ماس ٹرانزٹ ریلوے (ایم ٹی آر) کے مرکزی اسٹیشن سے جنوب مغرب سے پیدل چل کر آنے پر مسجد تک رسائی آسانی سے ہو جاتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Masjids / Islamic Centres in Hong Kong"۔ islam.org.hk۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2015 
  2. Jason Wordie (2002)۔ Streets: exploring Hong Kong Island۔ Hong Kong University Press۔ صفحہ: 57۔ ISBN 978-962-209-563-2 
  3. "History of Muslim in Hong Kong"۔ islam.org.hk۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2015 
  4. "Sheung Wan Route A - Central and Western Heritage Trail - Antiquities and Monuments Office: Muslim Mosque"۔ amo.gov.hk۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2015 
  5. Saeed Saeed (11 July 2013)۔ "Explore Hong Kong's muslim enclave"۔ The National۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2016 
  6. Christopher Dewolf (18 اپریل، 2018)۔ "The Jamia Mosque, an Unexpected Oasis in Central Hong Kong" 
  7. "Jamia Mosque | Hong Kong Tourism Board"۔ discoverhongkong.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2015 
  8. "Opening Hours of Historic Buildings - Antiquities and Monuments Office – Definition of the Gradings of Historical Buildings"۔ amo.gov.hk۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2015