جامع معمر بن راشد
جامع معمر بن راشد | |
---|---|
مصنف | معمر بن راشد |
اصل زبان | عربی |
ادبی صنف | علم حدیث |
درستی - ترمیم ![]() |
جامع معمر بن راشدیہ اہل سنت و الجماعت کے ہاں حدیث نبوی کے جامع کتب میں سے ایک ہے۔ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اور صحابہ و تابعین سے منقول آثار کو جمع کیا گیا ہے اور اسے معمر بن راشد (وفات: 153ھ) نے روایت کیا ہے۔[1]
یہ کتاب امام مالک کی موطأ سے بھی قدیم ہے اور اس میں کل 1645 احادیث شامل ہیں۔ ان میں کچھ احادیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع ہیں، کچھ صحابہ رضی اللہ عنہم کے اقوال، افعال اور حالات پر موقوف ہیں اور کچھ تابعین کے اقوال پر مشتمل ہیں جو تفسیر، فقہ، زہد اور آداب سے متعلق ہیں۔ معمر کی اسناد بلند درجے کی ہیں، کیونکہ ان کے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان دو یا تین راوی ہی ہوتے ہیں۔
کتاب جامع معمر دو جلدوں میں مطبوع ہے اور چونکہ اس کتاب کے راوی ان کے شاگرد عبد الرزاق صنعانی ہیں، اس لیے طباعت کے وقت اسے عبد الرزاق کے مشہور مجموعے المصنف کے ساتھ شامل کر دیا گیا ہے، چنانچہ جامع معمر اب مصنف عبد الرزاق کی جلد نمبر 10 اور 11 کے طور پر شائع ہوتا ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "كتاب الجامع - معمر بن راشد - المكتبة الشاملة"۔ shamela.ws۔ 2024-05-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-08-03
- ↑ "ماذا تعرف عن كتاب الجامع لمعمر بن راشد الصنعاني؟"۔ www.alukah.net (بزبان عربی)۔ 3 فروری 2019۔ 2024-08-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-08-03