جام مدد علی خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جام مدد علی خان
مناصب
رکن صوبائی اسمبلی سندھ[1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
13 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی ایس-43 
پارلیمانی مدت 15ویں سندھ صوبائی اسمبلی 
معلومات شخصیت
پیدائش 14 دسمبر 1962  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سانگھڑ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 13 نومبر 2020 (58 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات کووڈ-19  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

جام مدد علی خان (14 دسمبر 1962ء - 13 نومبر 2020ء) ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو جون 2013ء سے مئی 2018ء تک سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

وہ 14 دسمبر 1962ء کو سانگھڑ میں پیدا ہوئے۔ [2]

انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے بیچلرز آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ [2]

سیاست[ترمیم]

وہ 2008ء میں سندھ کی صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر منتخب ہوئے جہاں انہوں نے 2011ء تک خدمات انجام دیں۔ [3]

انہوں نے 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 81 سانگھڑ- میرپورخاص II سے پاکستان مسلم لیگ (ف) (مسلم لیگ ف) کے امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑا تھا لیکن وہ ناکام رہے تھے۔

وہ جون 2013ء میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ انتخاب پی ایس-81 سانگھڑ- میرپورخاص II سے مسلم لیگ (ف) کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ [2]

فروری 2017ء میں، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہونے کے لئے مسلم لیگ (ف) کو چھوڑنے کے بعد، سندھ کی صوبائی اسمبلی کی اپنی نشست سے استعفا دے دیا۔

وہ اپریل 2017ء میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حلقہ انتخاب پی ایس-81 سانگھڑ - میرپورخاص II سے حلقہ پی پی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لئے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔

وہ 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 43 (سانگھڑ III) سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لئے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔

وفات[ترمیم]

ان کا انتقال 13 نومبر 2020ء کوکویڈ 19 کی وجہ سے کراچی میں ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.pas.gov.pk/index.php/members/profile/en/32/664
  2. ^ ا ب پ "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh". www.pas.gov.pk. اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018. 
  3. "Profile". Sindh Assembly. اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018.