جانوروں کا استحصال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کارلاس لاٹوف کا ایک کارٹون جس کی رو سے جانوروں پر کیے جانے والے تجربے بھی بے رحمی کے دائرے میں آتے ہیں۔

جانوروں کا استحصال، جانوروں سے بے رحمی، جانوروں سے غفلت یا جانوروں سے سخت رویہ مختلف مگر ہم معنی الفاظ ہیں جو کسی جانور کے ساتھ ظلم محض غلفت کی وجہ سے (مثلًا اسے بغیر دیکھ ریکھ چھوڑ دینا) یا بہ طور خاص عتابی رویے کی وجہ سے (مثلًا بے جا مار پیٹ، ایک جانور کی موجود میں دوسرے جانور کو ذبح کر کے اسے اذیت پہنچانا) ہوتی ہے۔

جانوروں کے ساتھ ناروا رویے پر دنیا کے مختلف ممالک قوانین بھی بنا چکے ہیں۔ تاہم اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا ضرف چھ ماہ قید ہے۔[1] یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کئی جگہوں پر انسداد بے رحمی حیوانات کا محکمہ موجود تو ہے، مگر وہ زیادہ فعال نہیں ہے اور عام شہری اس ادارے کی موجودگی ہی سے بے خبر ہیں۔[2] جانوروں کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ رحمت و شفقت کا دائرہ صرف انسانوں تک محدود ہے۔ عوام اس بات سے ناواقف ہے کہ ہر جاندار اور حساس مخلوق تک رحم اور حسن سلوک کے معاملے کو وسعت دی گئی ہے۔[3] مذہبی حلقوں کے بر عکس ملحد لوگ جانوری کی قربانی تک دینے تک ناقابل قبول سمجھتے ہیں کیوں کہ اس سے جانوروں پر بے رحمانہ رویہ اپنایا جاتا ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جانوروں کے ساتھ بے رحمی پر سخت سزائیں دینے کامطالبہ
  2. انسداد بے رحمی حیوانات کا خاموش محکمہ[مردہ ربط]
  3. "جو رحم کرے گا، اُس پر رحم کیا جائے گا"۔ 22 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2018 
  4. "جانوروں کی قربانی اور رحم-ایک مکالمہ"۔ 20 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2018 

مزید مطالعات[ترمیم]

  • Arluke, Arnold. Brute Force: Animal Police and the Challenge of Cruelty, Purdue University Press (15 August 2004), hardcover, 175 pages, آئی ایس بی این 1-55753-350-4. An ethnographic study of humane law enforcement officers.
  • Lea, Suzanne Goodney (2007). Delinquency and Animal Cruelty: Myths and Realities about Social Pathology, hardcover, 168 pages, آئی ایس بی این 978-1-59332-197-0. Lea challenges the argument made by animal rights activists that animal cruelty enacted during childhood is a precursor to human-directed violence.
  • Munro H. (The battered pet (1999) In F. Ascione & P. Arkow (Eds.) Child Abuse, Domestic Violence, and Animal Abuse. West Lafayette, IN: Purdue University Press, 199–208.

Fiber-Ostrow, Pamela, Lovell, Jarret S. (2016) behind a veil of secrecy: animal abuse, factory farms, and Ag-Gag legislation. Contemporary Justice Review [online]. 19(2), 230 – 249.

بیرونی روابط[ترمیم]