جانکی بائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مہارانی جانکی بائی
مرہٹہ سلطنت کی مہارانی
معیاد عہدہ12 مارچ 1689ء – 2 مارچ 1700ء
شریک حیاتراجا رام چھترپتی
خاندانبھوسلے
والدپرتاپ راؤ گوجر
پیدائش1675ء
وفات2 مارچ 1700ء
مذہبہندو مت

جانکی بھوسلے (سابقہ گوجر) ‏ (1675ء – 2 مارچ 1700ء) مرہٹہ سلطنت کی ملکہ اور چھترپتی راجا رام اول کی زوجہ تھیں۔ جانکی بائی مرہٹہ سلطنت کے سپہ سالار اور رئیس جرنیل پرتاپ راؤ کی بیٹی تھیں۔[1] ان کے والد 24 فروری 1674ء کو نیساری کے مقام پر مغلوں سے جنگ کرتے ہوئے مارے گئے۔ اس وقت کے مرہٹہ سلطنت کے چھترپتی شیواجی کو جب اپنے اس قابل سالار کی موت کی خبر ملی تو انہیں سخت ملال ہوا۔

پرتاپ راؤ کی وفات کے بعد شیواجی نے اپنے دوسرے فرزند دس سالہ راجا رام کا پانچ سالہ جانکی بائی سے بیاہ کیا۔ 7 مارچ 1680ء کو رائے گڑھ قلعہ میں دھوم دھام سے دونوں کی شادی ہوئی۔ اس شادی کے محض پچیس دن بعد جانکی بائی کے خسر چھترپتی شیواجی 3 اپریل 1680ء کو دار فانی سے کوچ کر گئے۔[2]

وفات[ترمیم]

2 مارچ سنہ 1700ء کو مختصر سی علالت کے بعد راجا رام اول محض تیئس برس کی عمر میں جل بسے۔ راجا رام کی آخری رسومات ادا کرتے وقت جانکی بائی نے خود کو اپنے شوہر کی چتا میں جلا کر خاک کر دیا اور یوں وہ ستی ہو گئیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Ranade، Mahadeo Govind. Rise of the Maratha power. Hesperides Press. 
  2. Mehta، Jashwant Lal. Advanced study in the history of modern India 1707–1813.