جان ہوجز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جان ہوجز
ذاتی معلومات
مکمل نامجان رابرٹ ہوجز
پیدائش11 اگست 1855(1855-08-11)
نائیٹس برج، لندن، انگلینڈ
وفات17 جنوری 1933(1933-10-17) (عمر  77 سال)
میلبورن، وکٹوریہ، آسٹریلیا
بلے بازیبائیں ہاتھ کا گیند باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم، راؤنڈ آرم گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 7)15 مارچ 1877  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ31 مارچ 1877  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1877–78وکٹوریہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 2 4
رنز بنائے 10 75
بیٹنگ اوسط 3.33 12.50
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 8 22
گیندیں کرائیں 136 457
وکٹ 6 12
بولنگ اوسط 14.00 16.50
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 2/7 3/11
کیچ/سٹمپ 0/0 1/0
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 30 اگست 2018ء

جان رابرٹ ہوجز (پیدائش:11 اگست 1855ء نائٹس برج، لندن، انگلینڈ) | وفات: 17 جنوری 1933ء) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھے جس نے 1877ء میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے اس نے وکٹوریہ کی طرف سے بھی کرکٹ مقابلوں میں شرکت کی۔

کرکٹ کیریئر[ترمیم]

ہوجز 11 اگست 1855ء کو نائٹس برج، لندن میں پیدا ہوئے اور ھیر مصدقہ طور پر کہا جاتا ہے کہ ان کا انتقال 17 جنوری 1933ء کو میلبورن، وکٹوریہ میں ہوا۔وہ آسٹریلیا کے سب سے کم معروف کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، اس کی وجہ ان کا مختصر کیریئر تھا۔ اسے اپنی کالونی کے لیے کھیلنے سے پہلے ایک ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کا غیر معمولی امتیاز حاصل تھا (اور نہ صرف کوئی ٹیسٹ میچ، پہلی مرتبہ ایسا درجہ دیا گیا)۔ لہذا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 1877ء میں میلبورن میں کھیلا جانے والا تاریخی انٹرنیشنل، ہوجز کا فرسٹ کلاس ڈیبیو بھی تھا۔

ابتدائی دور[ترمیم]

بائیں ہاتھ کے بلے باز اور فاسٹ میڈیم، راؤنڈ آرم باؤلر، ہوجز نے میلبورن کے نواحی علاقے کالنگ ووڈ میں کیپولٹس کلب کے لیے کرکٹ کھیلنا شروع کی۔ کلب کرکٹ میں کچھ اچھی کارکردگی کے بعد، وہ جلد ہی رچمنڈ کرکٹ کلب (1876–77ء) کے لیے نمودار ہوئے اور بعد میں وکٹوریہ کے لیے بھی کھیلے[1]

مہارت کا تذکرہ[ترمیم]

اس کی بولنگ میں رفتار اور حرکت دونوں تھی اور وہ کبھی کبھار گیند کو تیزی سے سوئنگ بھی کر سکتے تھے۔ لیکن اس میں مستقل مزاجی کا فقدان تھا اور وہ تمام اچھی کارکردگی جو اس نے پہلے دکھائی تھی شاذ و نادر ہی اس کے دو نمائندہ میچوں میں سامنے آئی۔ اس نے بہت کم گیند بازی کی اور کچھ انگلش بلے بازوں کی طرف سے گراؤنڈ پر اس کی بولنگ پر آسانی سے رنز بھی بنے ۔ ہوجز کو افتتاحی ٹیسٹ میں کھیلنے کا موقع اس وقت ملا جب زیادہ مشہور باؤلر فرینک ایلن نے میچ کے لیے وارنمبول سے میلبورن جانے سے انکار کر دیا۔ایلن وقت نہیں بچا سکا اور اس طرح ہوجز نے ٹیسٹ تاریخ میں آسٹریلیا کے لیے پہلی ہی گیند پھینکی لیکن اس خوش قسمتی کے ساتھ اس لحاظ وکٹ نہ لینے پر بدقسمت بھی رہے۔ اخباری رپورٹوں میں بتایا گیا کہ انگلش بلے باز ہنری جوپ کو امپائرنگ کی غلطی نے اس وقت بچا لیا جب وہ گیند کو کھیلنے کی کوشش کے دوران بیلز اپنی جگہ پر قائم نہ رہ پائیں اسکوائر لیگ پر کھڑے امپائر بین ٹیری نے یہ واقعہ نہیں دیکھا اور اس وجہ سے جوپ بچ گئے تاہم اس کے باوجود ہوجز نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں تین وکٹیں حاصل کیں، جن میں دو بار جان سیل کا شکار بھی شامل تھا اور دو ہفتے بعد دوسرے دوسرے ٹیسٹ میں مزید تین وکٹیں حاصل کیں اور اس بار یہ اینڈریو گرین ووڈ ہی تھے جو دونوں اننگز میں ان کے حصے میں آئے۔ دو ٹیسٹوں میں اس نے صرف دس رنز بنائے (دو صفر اور 8 کے سب سے زیادہ اسکور کے ساتھ) اور اس کی فیلڈنگ کو سلپ پر آرام دہ سمجھا جاتا تھا۔

وکٹوریہ کے لیے آغاز[ترمیم]

اپنے نمائندہ میچوں کے نو ماہ بعد، دسمبر 1877ء میں، ہوجز نے وکٹوریہ کے لیے اپنا آغاز کیا اور اگلے سال فروری میں ریاست کے لیے دوسری اور آخری بار کھیلا۔ اس کے بعد سے اس کی فارم نے اسے ویران کر دیا اور وہ جلد ہی فرسٹ کلاس کرکٹ سے باہر ہو گئے اور واپس کیپولٹس کے لیے کھیلنے لگے۔

بعد کی زندگی[ترمیم]

تجارت کے لحاظ سے ایک بوٹ بنانے والا، ہوجز فروری 1884ء میں رچمنڈ کی عدالت میں پیش ہوا، جب اس پر بے حیائی کا الزام لگایا گیا تاہم بعد ازاں ان الزامات کو مسترد کر دیا گیا، ہوجز کے بارے میں آخری حوالہ جات میں سے ایک جنوری 1911ء میں سامنے آیا جب ٹام ہوران، اس ابتدائی ٹیسٹ ٹیم کے ایک سابق ساتھی، نے اطلاع دی کہ ان کا خیال ہے کہ ہوجز جنوبی افریقہ چلے گئے ہیں۔ لیکن ان کی زندگی کے بارے میں مزید تفصیلات بہت کم دستیاب ہیں۔ اپنی ابتدائی کرکٹ کی قابلیت کے باوجود ہوجز نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ غربت میں گزارا۔

انتقال[ترمیم]

ٹم ہارن 16 اپریل 1906ء کو 62 سال اور 39 دن کی عمر میں مالورن، میلبورن وکٹوریہ میں انتقال کر گئے[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]