جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی
| نوعیت | قومی تحقیق و ترقیاتی ایجنسی |
|---|---|
| مخفف | JAXA[a] |
| مالک | وزارتِ تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی |
| قیام | 1 اکتوبر 2003 |
| پیشرو ادارے | نیشنل اسپیس ڈیولپمنٹ ایجنسی انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ایسٹروناٹیکل سائنس نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹری آف جاپان |
| دائرہ اختیار | حکومت جاپان |
| صدر دفاتر | چوفو، ٹوکیو، جاپان |
| مرکزی خلائی اڈا | |
| شعار | ون جاکسا (One JAXA) |
| منتظم | ہیروشی یاماکاوا |
| بجٹ | سانچہ:JP¥ (مالی سال 2023ء)[1] |
| ویب سائٹ | global |
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جاکسا)[b] جاپانی خلائی پروگرام کی نگراں اور جاپان کا قومی ایرو ناٹکس تحقیقی ادارہ ہے۔ یہ ادارہ 2003ء میں انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ ایسٹروناٹیکل سائنس، نیشنل ایرو اسپیس لیبارٹری آف جاپان اور نیشنل اسپیس ڈیولپمنٹ ایجنسی آف جاپان کے باہمی ادغام سے وجود میں آیا۔
جاکسا نے متعدد مشنز انجام دیے ہیں جن میں سیلینی قمری مدار گرد (lunar orbiter)، قمری لینڈر اور روورز پر مشتمل مشن سلیم (SLIM) اور حیابوسا سیارچہ مشنز شامل ہیں۔ حیابوسا 2010ء میں ایک سیارچے کے نمونے لے کر واپس زمین پر لوٹا، جبکہ حیابوسا 2 نے سیارچے کی سطح پر روورز اتارے۔ اکاتسوکی نے 2015ء سے 2024ء کے دوران مدار سے سیارہ زہرہ کا مطالعہ کیا۔ ایکاروس نے بین السیاروی خلا میں شمسی بادبان پروپلشن کی آزمائش کی۔ 2018ء میں یورپی خلائی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ طور پر لانچ کیا جانے والا بیپی کولمبو، عطارد کی جانب ایک مشن ہے۔ مارشین مونز ایکسپلوریشن کو دسمبر 2026ء میں لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کا مقصد فوبوس سے نمونے لے کر واپس لوٹنا ہے۔
جاکسا تانیگاشیما اسپیس سینٹر سے درمیانے وزن کی لانچ وہیکل ایچ 3 اور اوچینورا اسپیس سینٹر سے ہلکے وزن کی لانچ وہیکل ایپسیلون ایس چلاتی ہے۔ جاکسا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پروگرام میں حصہ لینے والی پانچ خلائی ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔ اس نے اسٹیشن کا سب سے بڑا ماڈیول کیبو تیار کیا اور 2009ء سے یہ باقاعدگی کے ساتھ ایچ ٹی وی اور بعد میں ایچ ٹی وی-ایکس کارگو خلائی جہازوں کے ذریعے آئی ایس ایس کو رسد فراہم کر رہا ہے۔ 1992ء سے اب تک جاکسا کے خلابازوں کے دستے کے گیارہ ارکان خلائی شٹل، سویوز اور ڈریگن 2 خلائی جہازوں کے ذریعے، بنیادی طور پر آئی ایس ایس کے مشنز پر پروازیں کر چکے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Transition"۔ JAXA
- ↑ ジャクサ
- ↑ 国立研究開発法人宇宙航空研究開発機構, Hepburn: hepburn; لفظی ’قومی تحقیق و ترقیاتی ایجنسی ایرو اسپیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن‘