جاپان پر منگول حملے
سانچہ:Campaignbox Mongol invasions
منگولوں کے جاپان پر حملے 13ویں صدی میں دو بڑی فوجی مہمات پر مشتمل تھے، جو 1274ء اور 1281ء میں وقوع پزیر ہوئیں۔ ان کا مقصد جاپان کو منگول سلطنت کا حصہ بنانا تھا، لیکن دونوں حملے ناکام رہے۔ ان ناکامیوں کی بڑی وجہ شدید سمندری طوفان تھے جنھوں نے منگول بیڑوں کو تباہ و برباد کر دیا۔ جاپانیوں نے ان طوفانوں کو "کامی کازے" یعنی "آفاقی ہواؤں" کا نام دیا۔
پس منظر
[ترمیم]1260ء میں قبلائی خان منگول سلطنت کا سربراہ بنا اور چین میں یوان خاندان کی بنیاد رکھی۔اسی دوران منگولوں نے کوریا پر حملوں کے بعد اسے خراجگزار ریاست بنا لیا تھا اب وہ جاپان کو بھی اپنی سلطنت کا حصہ بنانا چاہتا تھا، اس لیے کئی بار جاپانی حکومت کو سفارتی خطوط بھیجے، مگر جاپانیوں نے ان مطالبات کو مسترد کر دیا۔ نتیجتاً، قبلائی خان نے فوجی طاقت کے استعمال کا فیصلہ کیا۔


پہلا حملہ (1274)
[ترمیم]

1274ء میں منگولوں کے زیر کوریائیوں ، چینیوں اور خود منگولوں پر مشتمل ایک فوجی بیڑا، جس میں تقریباً 23,000 سپاہی شامل تھے، جاپان کی طرف روانہ ہوا۔ راستے میں انھوں نے تسوشیما اور اکی نامی جزیروں پر حملہ کیا۔ جہاں مقامی سامورائیوں نے بہادری سے لڑائی کی مگر کم تعداد کی وجہ سے دفاع نہ کرسکے ۔
منگول فوج نے ہاکاتا بے (موجودہ فکواوکا) کے قریب جاپانی سرزمین پر اترنے کی کوشش کی۔ جاپانیوں نے دفاعی دیواریں تعمیر کی ہوئی تھیں اور انھوں نے سخت مزاحمت کی۔ منگول فوج نے بارود سے بھرے بموں اور دیگر جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، لیکن ایک شدید سمندری طوفان نے ان کے جہاز تباہ کر دیے اور انھیں پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

دوسرا حملہ (1281)
[ترمیم]1274ء کی ناکامی کے بعد قبلائی خان نے ایک بڑے حملے کی تیاری کی۔ اس بار دو بیڑے تیار کیے گئے: ایک کوریا سے، جس میں 900 جہاز اور 40,000 فوجی تھے۔ دوسرا جنوبی چین سے، جس میں 3,500 جہاز اور 100,000 فوجی تھے۔ یہ اس وقت دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے بحری بیڑوں میں سے ایک تھا۔ منگولوں نے ایک بار پھر تسوشیما اور اکی جزائر پر قبضہ کیا اور پھر ہاکاتا بے کی طرف بڑھے۔ لیکن اس بار جاپانی دفاع اور بھی مضبوط تھا۔ انھوں نے سمندر میں لکڑی کی دیواریں بنا رکھی تھیں اور ساحل پر بھی مستحکم قلعے تیار کیے تھے۔
کئی ہفتے گھمسان کی لڑائی جاری رہی۔ آخر کار ایک اور شدید طوفان آیا جس نے ہزاروں منگول جہاز تباہ کر دیے۔ بہت سے فوجی ڈوب گئے اور باقی کو جاپانیوں نے یا تو مار دیا یا گرفتار کر لیا۔بچے کھچے کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔



نتیجہ
[ترمیم]
ان حملوں کے ناکام ہونے سے منگول سلطنت کی بحری طاقت کمزور پڑ گئی اور جاپان کی آزادی برقرار رہی۔ "کامی کازے" کا تصور جاپانی ثقافت میں رچ بس گیا اور اسے خدائی تحفظ کی علامت سمجھا جانے لگا۔ یہ واقعات جاپان میں سامورائی روایات اور دفاعی حکمتِ عملیوں کے فروغ کا باعث بنے اور جاپانی قوم کا اعتماد کو کئی گنا بڑھ گیا۔ منگولوں کے جاپان پر حملے نہ صرف عسکری تاریخ کے اہم ترین واقعات میں شامل ہیں بلکہ یہ جاپانی ثقافت، عقیدے اور قومی خود مختاری کی کہانی بھی بیان کرتے ہیں۔ دو بار حملہ آور آ کر شکست کھا گئے اور جاپان نے اپنی سرزمین اور وقار دونوں بچا لیے ۔
- ایک عام Ko-Hōki (پرانا Hōki) اسکول ٹچی۔ Dōjigiri، Yasutsuna کی طرف سے. 12ویں صدی، ہیان دور، قومی خزانہ، ٹوکیو نیشنل میوزیم۔ یہ تلوار آسمان کے نیچے کی پانچ تلواروں میں سے ایک ہے۔ (天下五剣 ٹینکا گوکن)
- ایک Sōshū اسکول کٹانا۔ یہ اصل میں 14 ویں صدی میں مسامون کی طرف سے جعلی ٹچی تھی، لیکن بعد میں اسے جڑ سے کاٹ کر کٹانا میں تبدیل کر دیا گیا۔ چونکہ یہ اشیدا مٹسوناری کی ملکیت تھی، اس لیے اسے عام طور پر اشیدا مسامون کہا جاتا تھا۔ اہم ثقافتی املاک، ٹوکیو نیشنل میوزیم
گیلری
[ترمیم]- جاپانی حملہ آور جہاز
- منگول سپاہی، دوسرا ورژن
- منگول جہاز، دوسرا ورژن
- جاپانی زرہ
- منگول زرہ
- منگول ہیلمٹ
- لوہے کی تختی جس میں منگول پیدل سپاہیوں سے لڑتے ہوئے سامورائی کی تصویر کشی کی گئی تھی، جسے کومائی نے 1890 اور 1900 کے درمیان پیٹھ پر ایک کارٹچ میں بنایا تھا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- جاوا پر منگول حملہ
- جینکو بروئی
- منگول حکمرانی کے تحت گورییو
- خلکن گول کی لڑائیاں-1939 میں منگولیا پر حملہ کرنے کی ناکام جاپانی کوشش۔
- سخالین پر منگول حملے
- جاپان میں منگول
- بیک گینگ کی جنگ-بیکے اور یاماٹو جاپان کے درمیان جنگ، سیلا اور تانگ چین کے خلاف۔
- جاپان-منگولیا تعلقات
حوالہ جات
[ترمیم]فوٹ نوٹس
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- منگولوں کا جاپان پر حملہ-1274 اور 1281-پرنسٹن یونیورسٹی
- جاپان کی جنگیں
- جاپان-منگولیا تعلقات
- منگول سلطنت کے حملے
- تیرہویں صدی کے تنازعات
- ایشیا میں 1281ء
- جاپان میں 1280ء کی دہائی
- منگول سلطنت میں 1270ء کی دہائی
- ایشیا میں 1274ء
- جاپان میں 1270ء کی دہائی
- تاریخ منگولیا
- کاماکورا دور
- چین کی جنگیں
- جاگیردارانہ جاپان
- 1270ء کی دہائی کے تنازعات
- 1280ء کی دہائی کے تنازعات
- قرون وسطی کی جنگیں
- 1270ء کی دہائی
- 1280ء کی دہائی
- منگول سلطنت
- یوآن خاندان