جب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہری پور کی تحصیل خانپور کے گاؤں،، جب،، میں سیاحوں نے 7آبشاریں دریافت کی ہیں اور ان آبشاروں تک دشوار گزار راستوں سے گذر کر جانا پڑتا ہے، جنت نظیر وادی کے مکینوں کے لیے مذکورہ آبشاریں پانی حاصل کرنے کا ایک قدرتی ذریعہ ہیں تاہم سیاحوں کے لیے یہ کسی شاہکار سے کم نہیں ہیں۔

حکومت اور صوبائی محکمہ سیاحت کی توجہ کی وجہ سے گاؤں جب کی سات آبشاریں جہاں سیاحوں کے لیے دلفریب مقام ہیں وہیں پر مقامی آبادی کے لیے روزگارکا ذریعہ اور پاکستان میں سیاحت کے نئے مقامات میں اضافہ بھی ہیں۔ ان آبشاروں میں سب سے بڑی آبشار ،،کلیاں ،، کی آبشار ہے جو پہاڑی سے 200 فت بلندی سے زمین پر گرتے ہوئے خواب کاسہانا منظر پیش کرتی ہے،