جبل قاسیون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جبل قاسیون دمشق کامشہورپہاڑہے عرب جغرافیہ دانوں اور سیاحوں نے جبل الانبیاء، جبل الشام، جبل التین اور جبل دمشق جیسے کوہ قاسیون کے دوسرے نام بھی رکھے۔ یہ پہاڑ یہودیت‘ عیسائیت اور اسلام تینوں مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے‘ ہابیل اور قابیل کے درمیان میں لڑائی اسی پہاڑ پر ہوئی تھی‘ جبل قاسیون میں آج بھی وہ غار موجود ہے جس میں قابیل نے پتھر مار کر ہابیل کو قتل کر دیا تھا یہ غار آج بھی ”خونی غار“ کے نام سے پکارا جاتا ہے قاسیون کباراولیاء کرام کے مزارات، غاراصحاب کہف، ،اورشیخ الاکبرابن عربی کے مزارات ہیں۔اس پہاڑاوراس کے اردگرد30لاکھ کی آبادی ہے۔