مندرجات کا رخ کریں

جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مجلۂ امریکی طبی انجمن
جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن
جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن
عنوان مختصر (آیزو 4)
JAMA
شعبۂ علم طب
زبان انگریزی
مدیر کیرسٹن بِبنز ڈومنگو
اشاعت
ناشر امریکی طبی انجمن ( ریاستہائے متحدہ)
تاریخ اشاعت
1883ء تا حال
دورانیہ سال میں اڑتالیس مرتبہ
تحقیقی مضامین چھ ماہ بعد مفت دستیاب ہوتے ہیں
63.1
فہرست
آئی ایس ایس این (ISSN) 0098-7484 (مطبوعہ)
1538-3598 (ویب نسخہ)
ایل سی سی این (LCCN) 82643544
CODEN JAMAAP
او سی ایل سی (OCLC)  1124917
روابط
ویب سائٹ

جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جاما JAMA) ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ تحقیقی و سائنسی جریدہ ہے جو امریکی طبی انجمن (امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن) کے تحت ہر سال 48 بار شائع ہوتا ہے۔ یہ جریدہ طبی حیاتیاتی علوم (بائیو میڈیسن) سے متعلق اصل تحقیقات، تجزیے اور اداریے شائع کرتا ہے۔

اس کی بنیاد سنہ 1883ء میں رکھی گئی تھی اور اس کے پہلے مدیر نیتھن اسمتھ ڈیوِس تھے۔[1] یکم جولائی 2022ء سے کیرسٹن بِبنز ڈومنگو (از جامعہ کیلیفورنیا، سان فرانسسکو) اس کی مدیرِ اعلیٰ ہیں، جنھوں نے جامعہ بوسٹن کے ہاورڈ باؤکنر کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی۔[2]

سنہ 2024ء کے جرنل سائیٹیشن رپورٹس کے مطابق مجلۂ امریکی طبی انجمن کا امپیکٹ فیکٹر 63.1 ہے اور اسے ”میڈیسن، جنرل و اِنٹرنل“ کے زمرے میں 168 جرائد میں چوتھی پوزیشن حاصل ہے۔[3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "AMA history" (بزبان انگریزی). The American Medical Association. Archived from the original on 2020-11-11. Retrieved 2020-10-24.
  2. Jon Asplund (11 Apr 2002). "AMA hires first person of color as JAMA editor-in-chief". Crain's Chicago Business (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2023-11-05. Retrieved 2023-12-17.
  3. "Web of Science Master Journal List - WoS MJL by Clarivate". mjl.clarivate.com (بزبان انگریزی). Retrieved 2024-02-01.