جرہد بن رزاح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حضرت جر ہد بن رزاح ؓ
معلومات شخصیت
مقام وفات عہد امیر معاویہ ؓ

نام ونسب[ترمیم]

جرہد نام، ابو عبد الرحمن کنیت، نسب نامہ یہ ہے، جرہد بن رزاح بن عدی بن سہم ابن مازن بن حارث بن سلامان بن اسلم بن افصیٰ اسلمی۔

اسلام[ترمیم]

فتح مکہ سے پہلے مشرف باسلام ہوئے، جرہد ان بیکس اور ناچار مسلمانوں میں تھے جن کی معاش کا دار ومدار مسلمانوں کی فیاضی پر تھا، اس لیے وہ اصحاب صفہ کے زمرہ میں شامل ہو گئے تھے۔[1]

دعائے نبوی[ترمیم]

ایک مرتبہ جرہد بائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہے تھے، آنحضرتﷺ نے فرمایا داہنے ہاتھ سے کھایا کرو، عرض کی یا رسول اللہ !اس میں تکلیف ہے، آپ نے دم کر دیا، اس کے بعد پھر اس ہاتھ میں کوئی شکایت نہیں پیدا ہوئی۔[2]

وفات[ترمیم]

امیر معاویہ کے آخر عہد خلافتِ میں مدینہ میں وفات پائی۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (ابن سعد، ج 4، ق 2، ص 34)
  2. (اصابہ:1/242)
  3. (ابن سعد، 42 و 43)