جزائر برطانیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جزائر برطانیہ
 

 

مقام
متناسقات 54°N 4°W / 54°N 4°W / 54; -4  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ (كم²)
حکومت
ملک مملکت متحدہ
جمہوریہ آئرلینڈ
گرنزی
جرزی
آئل آف مین  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل آبادی
منطقہ وقت متناسق عالمی وقت±00:00،  متناسق عالمی وقت+01:00  ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map
یورپ کے نقشے میں جزائر برطانیہ کو واضح کیا گیا ہے

براعظم یورپ کے شمال مغربی ساحلوں پر جزائر برطانیہ واقع ہیں جو دو بڑے اور 5 ہزار سے زائد چھوٹے جزائر کا مجموعہ ہیں۔ سیاسی طور پر یہ علاقہ دو علاقوں میں منقسم ہے برطانیہ عظمٰی اور جمہوریہ آئرلینڈ۔ برطانیہ عظمٰی چار حصوں پر مشتمل ہے: انگلستان، ویلز، اسکاچستان اور شمالی آئرستان۔ جغرافیائی طور پر جزائر برطانیہ شمال اور مغرب کے بالائی علاقوں اور جنوب اور مشرق کے زیریں علاقوں میں تقسیم ہیں۔

چھوٹی پہاڑیاں، وسیع بنجر علاقے اور بڑے احاطوں میں چھوٹے قطعات زمین جزائر برطانیہ کے روایتی مناظر ہیں۔ آئرستان کو اپنی سرسبزی و شادابی کے باعث "جزیرۂ زمرد" کہا جاتا ہے۔ اسکاچستان اور ویلز پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہیں۔

جزائر برطانیہ کی مصنوعی سیارے سے لی گئی تصویر

انگلستان کے زیریں علاقوں میں وسیع اور ہموار زمینیں اسے برطانیہ میں زراعت کا اہم ترین مرکز بناتی ہیں۔ حالانکہ ملک خوراک کے حوالے سے خود کفیل نہیں لیکن گندم، آلو اور سبزیاں وافر مقدار میں پیدا ہوتی ہیں۔ آئرستان اور وسطی انگلستان میں گلہ بانی بھی کی جاتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھیڑیں پالنا معمول ہے۔

گذشتہ چند دہائیوں میں برطانیہ کی روایتی صنعتیں یعنی کوئلے کی کان کنی، لوہا سازی اور پارچہ پافی زوال کی جانب گامزن ہیں اور ان کی جگہ گاڑیاں تیار کرنے کے جدید کارخانے، کیمیائی مادے اور برقی و جدید تکنیکی مصنوعات کی صنعتیں لے رہی ہیں۔ بنکاری و بیمہ کاری کی صنعت میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ملک کا سب سے اہم قدرتی وسیلہ بحیرہ شمال کے تیل و گیس کے ذخائر ہیں۔

برطانیہ کی کثافت آبادی بہت زیادہ ہے یہاں کے بیشتر لوگ شہری علاقوں میں رہتے ہیں۔ جنوب مشرقی علاقہ ملک کا سب سے گنجان آباد علاقہ ہے۔ اسکاچ بالائی علاقوں میں سب سے کم آبادی ہے۔ آئرستان کی بیشتر آبادی دیہی ہے جہاں اکثریت زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے۔