جزیرہ قشم
متناسقات: 26°41′43″N 55°37′06″E / 26.69528°N 55.61833°E
جزیرہ قشم | |
---|---|
مقام | |
متناسقات | 26°50′00″N 56°00′00″E / 26.833333333333°N 56°E [1] [2] |
رقبہ (كم²) | 1445 مربع کلومیٹر[3] |
حکومت | |
ملک | ![]() |
کل آبادی | 1000 |
منطقہ وقت | متناسق عالمی وقت+03:30 |
![]() |
|
درستی - ترمیم ![]() |
قشم جزیرے کی شکل انڈے کے جیسی ہے۔ یہ جزیرہ بندر عباس اور بندر خمیر کے ساحلی شہروں کے بالمقابل واقع ہے اس کا 135کلومیٹر رقبہ آزاد علاقہ ہے اور فوجی اہمیت کے لحاظ سے ہرمز کے بالکل متوازی واقع ہواہے۔ عمان کے ساحلی شہر خصب سے اس کا فاصلہ صرف 60 کلومیٹر ہے۔ یہاں کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی درجے تک رہتاہے۔ یہاں جون سے اگست تک گرمی اور اکتوبر سے جنوری تک سردی رہتی ہے جبکہ یہاں اوسط بارش 122 ملی میٹر ہے۔ اس جزیرے میں 59 قصبے ہیں جن کی آبادی 1لاکھ کے قریب ہے۔ یہاں کی مقامی آبادی کا پیشہ ماہی گیری اور تجارت ہے حالیہ دنوں ایرانی حکومت نے قشم کو دیگر ایران سے ملانے کے لیے ایک پل بنانے کے منصوبے کاارادہ کیاہے۔ یہاں مدوجزر والے علاقوں میں بہت سے خاص قسم کے عجیب و غریب جاندار پائے جاتے ہیں جب پانی اتر جاتاہے تو ایک خاص قسم کی عجیب الوجود مچھلی جو کیچڑ میں رہ جاتی ہے اور جب تک اس کے مسام گیلے رہیں زندہ رہتی ہے اور کیچڑ میں موجود سمندری پودوں کی جڑوں سے خوراک حاصل کرتی ہے۔ جبکہ اسی مچھلی کو وہاں آنے والے ساحلی اور استوائی پرندے خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ بارشوں اور سمندری پانی کے کٹاؤ نے یہاں کی چٹانوں کو دلچسپ اور عجیب مضحکہ خیزبنادیاہے۔
- پرونده:Hara.jpg
جزیرہ قشم میں حرا کے جنگلات
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "صفحہ جزیرہ قشم في خريطة الشارع المفتوحة". OpenStreetMap. اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2022ء.
- ↑ "صفحہ جزیرہ قشم في خريطة الشارع المفتوحة". OpenStreetMap. اخذ شدہ بتاریخ 27 جولائی 2022ء.
- ↑ QESHM ISLAND – Encyclopaedia Iranica — اخذ شدہ بتاریخ: 6 نومبر 2018 — شائع شدہ از: 20 جولائی 2004
ایران کی جنگلی حیات قسط ہشتمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)